وائس آف ہزارہ کی خبر پر بڑا ایکشن۔ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی نے شہر میں مردوں کے روپ میں خواجہ سراء کمسن بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کے خلاف نوٹس لے لیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)وائس آف ہزارہ کی خبر پر بڑا ایکشن۔ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی نے شہر میں مردوں کے روپ میں خواجہ سراء کمسن بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کے خلاف نوٹس لے لیا۔
تمام ایس ایچ اوز کو فوری کاروائی کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ ایبٹ آباد سپلائی منڈیاں نواں شہر لنک روڈ گامی اڈہ و دیگر علاقہ جات میں مردوں کے روپ میں خواجہ سراوں نے اپنے ڈھیرے لگا رکھے ہیں۔زرائع کے مطابق خواجہ سراؤں کے ڈھیرے میں پوری پوری رات جسم فروشی کا کام بھی ہوتا کے۔ زرائع کے مطابق مردوں کے روپ میں بننے ہوئے خواجہ سراء رات پوری شادی بیاہ کے پروگراموں میں ناچ گانے کے ساتھ ساتھ کمسن بچوں کی زندگیوں سے کھیلتے ہیں۔ زرائع کے مطابق مردوں کے روپ میں خواجہ سراء ایک تو اپنے پروگرام کے پیسے وصول کرتے ہیں دوسرا شادی بیاہ میں آئس چرس و شراب جیسی لعنت کا خود بھی استعمال کرتے ہیں اور کمسن بچوں کو بھی پلاتے ہیں۔زرائع کے مطابق کچھ خواجہ سراء کے ڈھیرے مکمل طور پر فحاشی کے اڈوں میں تبدیل ہوچکے ہیں۔جن جن خواجہ سراء کو ناچنا نہیں آتا وہ پورا پورا دن بیکاری بن بھیک مانگتے ہیں۔ایبٹ آباد میں زیادہ تر کھیلنے کے گراؤنڈ بند ہوچکے ہیں اور نوجوان نسل مکمل طور پر اپنے اپنے گھروں میں پورا پورا دن اپنے موبائلوں میں لگے رہتے ہیں اور رات بھر ان مردوں کے روپ بنے خواجہ سراء کے نجی پروگراموں میں جاتے ہیں۔
زارئع نے انکشاف کیا ہے انکے ڈھیرے اور انکے نجی پروگراموں میں پولیس اہلکاروں سمیت دیگر سرکاری محکموں کے ملازمین بھی رات بھر مصروف رہتے ہیں۔یہ جعلی خواجہ سراء جائیداد و کاروبار کرنے والوں کے ساتھ اپنی دوستی کرلیتے ہیں اور ان سے بھی لاکھوں روپے دوستی کے نام پر وصول کرتے ہیں۔متعددنوجوان لڑکوں کو یہ بلیک میل کرکے اپنی طرح خواجہ سراء بنا چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مردوں رول میں کچھ خواجہ سراء دن کو نامی گرامی دکانوں میں ملازمت کے طور پر کام بھی کرتے ہیں جس کی روز وائس آف ہزاہ نے خبر شائع کی تھی جس پر ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی نے نوٹس لیتے ہوئے تمام ایس ایچ او کو ہدایت کی ہے کہ جس جس جگہ پر مردوں کے روپ میں خواجہ سراء موجود ہیں انکے خلاف بھی اور جس جس نے کرایہ پر انکو مکان دیئے ہوئے ہیں انکے خلاف کاروائی ہیں۔جس پر شہریوں نے ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی کو خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!