ملک بھر میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا۔

آرایل این جی کا رگونہ آنے سے سسٹم میں گیس کم ہو گئی، گیس پریشر بھی کم ہو گیا۔
پاور سیکٹر کو گیس کی فراہمی میں کمی، اگلے ہفتے صورتحال نارمل ہو جائیگی، حکام۔
اسلام آباد (وائس آف ہزارہ) ملک بھر میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا جس سے شہریوں کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آرایل این جی کارگونہ آنے سے سٹم میں گیس کم ہوگئی جس سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں گیس پریشر کم ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے اکثر علاقوں میں صارفین گیس سے محروم ہیں اور پاور سیکٹر کو بھی گیس کی فراہمی کم کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سٹم میں گیس کی 5 سولین کیوبک فٹ سے زائد کمی کا سامنا ہے اس حوالے سے سوئی ناردرن حکام نے بتایا کہ کارگو جلد پورٹ پر پہنچ جائیں گے، اگلے ہفتے صورتحال نارمل ہو جائے گئی۔ سوئی ناردرن حکام کے مطابق کھاد اور ٹیکسٹائل سیکٹر کو بھی گیس کی فراہمی کم کر دی گئی ہے، سٹم میں گیس آنے سے پریشر بہتر ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!