ایبٹ آباد میں پارٹی اختلافات ن لیگ کی پندرہ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

کمیٹی کے اراکین صوبہ کے اختلاف اور تحفظات کے حوالہ سے قائدین سے ملاقات کرینگے۔
سابق وزیر اعلی سردار مہتاب احمد اور ظفر اقبال جھگڑا نے کمیٹی اراکین کے اظہار اعتماد کر دیا۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ ن کے پارٹی اختلافات پر مرکزی کابینہ سے مذاکرات کے لئے نظریاتی کارکنان کی 15 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی کے اراکین صوبہ کے اختلاف اور تحفظات کے حوالہ سے پارٹی کے مرکزی قائدین سے بھی ملاقات کرینگے۔ سابق وزیر اعلی سردار مہتاب احمد خان اور ظفر اقبال جھگڑا نے بھی کمیٹی کے اراکین پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ خیبر پختون خوا میں مسلم لیگ ن کے صدر اور جنرل سیکرٹری کی پالیسیوں کے خلاف اختلافات میں شدت آچکی ہے۔ صوبہ کے بڑے شہروں میں ورکر کو عزت دو تحریک کے متعدد اجلاسوں کے بعد متفقہ مشاورت سے 15 رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ سابق صوبائی وزیر سیجان خان کی سربراہی میں ایبٹ آباد سے سینئر نائب صدر سردار عبدالرشید بھٹی صدر محمد سواتی سوات سے وطن نواب خان، شانگلہ کے ملک ظاہر شاہ، مردان سے ہمایون خان، پشاور سے ارباب غلام حیدر، بونیر سے ملک سید عمران، ہنگو سے فرید مفکر، مالاکنڈ سے پیر عظمت شاہ، نوشہرہ سے سلم مجاہد علی رضا خان جدون، مردان سے سبحان خان تسلیم دولت زئی شامل ہیں۔ تحریک در کرکو عزت دو نے صوبہ بھر میں صوبائی قیادت کے خلاف علم بغاوت بلند کر کے نظریاتی کارکنان کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا اور صوبہ کے بڑے شہروں پشاور، مردان، مالاکنڈ اور نوشہرہ، ہری پور، ایبٹ آباد سمیت دیگر اضلاع میں بھر پور ورکر کنونشن کئے ہیں۔ نظریاتی کارکنان نے صوبہ میں پارٹی کی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کے لئے مرکزی قیادت سے بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!