شیخ البانڈی میں چوری کی پے درپے وارداتیں۔ پولیس چوروں کو پکڑنے میں ناکام۔

ایبٹ آباد:شیخ البانڈی کٹہڑہ میں چوری کی واردات ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود پولیس چوروں کے خلاف کاروائی نہ کر سکی، ان خیالات کا اظہار واجد خان جدون نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 28اکتوبر کو میرے گھر میں چوری کی واردات ہوئی چور میرے گھر سے پیتل نسل کی تین بکریاں جن مالیت تقریباً 80ہزار روپے بنتی ہے انہیں لے اڑے جس کی بروقت اطلاع تھانہ کینٹ پولیس کو دی گئی مگر پولیس تاحال لیت ولعل سے کام لے رہی ہے جس کی وجہ سے مجھے اپنا کیس خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کٹہڑہ کے رہائشی عادی چوروں جواد خان ولد عارف خان، عماد خان عرف عمادی ولد چن زیب، علی ولد میر خان اور عماد ولد مشتاق ساکنان کٹہڑہ شیخ البانڈی جو پہلے بھی اس طرح کی وارداتوں ملوث رہے ان کے نام فراہم کیے مگر تفتیشی سلطان العارفین پہلے توآجکل آجکل کر کے ٹالتارہا اور بعد ازاں فارغ نہ ہونے کا بہانہ بنا کر کاروائی کرنے سے انکاری ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ ملزمان نشئی ہیں جو اس طرح کی وارداتیں عرصہ دراز سیکرتیچلے آرہے ہیں جو کہ مقا می طور پر چرس و پاوڈرکا بھی کاروبار کرتے ہیں اوردھندہ ٹھپ ہونیپر اس طرح کی وارداتیں کرتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب کچھ پولیس کی ملی بھگت سے ہوتا ہے انہوں نے آئی جی خیبر پختون خواہ، ڈی آئی جی ہزارہ، اور ڈی پی او ایبٹ آباد سے اپیل کی ہے کہ میں محنت مزدوری کر کے بچوں کا پیٹ پالتا ہوں میری جمع پونجی یہی بکریاں تھیں لہذا چوروں کے خلاف قانونی کاروائی کر کے مجھے انصاف فراہم کیا جائے اور تفتیشی سلطان العارفین کو ملزمان کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی کرنے کا پابند کیا جائے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!