پندرہ سالہ نوجوان سے زبردستی بدفعلی کرنے والاسوزوکی ڈرائیور گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پندرہ سالہ نوجوان سے زبردستی بدفعلی کرنے والاسوزوکی ڈرائیور گرفتار۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ قوم لوط کا پیروکار ذوالفقار ولد محمد اکبر ساکنہ مانسہرہ جو کہ سوزوکی ڈرائیور تھا جس نے محمد قاسم کو قلندر آباد ذائقہ بیکری کے پاس سے زبردستی اٹھا کر گاڑی میں ڈالا اور سنسان جگہ لے گیا۔بچے سے بدفعلی کی اور بچے کو پھینک کر وہاں سے فرار ہو گیا۔جس پر بچے نے تھانہ مانگل پولیس اسٹیشن جا کر رپورٹ درج کروائی۔تھانہ مانگل پولیس نے ایک گھنٹے کے اندر ذوالفقار والد اکبر کو گرفتار کر کے علت 313۔CPA 377 اور چلڈ پروٹکشن 53/ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ محمد قاسم کے والد شیر محمد خان ساکنہ مست میرا تھانہ مانگل پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنوں نے مجھے اور میرے بچے کو انصاف فراہم کیا اور فوری طور پر کارروائی کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!