نواں شہر میں کورونا وائرس سے دائی جاں بحق۔

ایبٹ آباد: نواں شہر میں کورونا وائرس سے دائی جاں بحق۔ اس ضمن میں مقامی ذرائع کے مطابق افغان خاتون خانم بی بی گڑھی پنہ چوک نواں شہر میں رہائش پذیر تھی اور دائی کا کام کرتی تھی۔ خانم بی بی کے بھتیجے کے مطابق دوروز قبل خانم بی بی کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پران کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال لے جایاگیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے ان کا کورونا وائرس کے نمونے لئے اور گھر میں رہنے کا مشورہ دیا۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے خانم بی بی کو اس وجہ سے ہسپتال میں داخل نہیں کیاکہ جب تک ان کا ٹیسٹ نہ آجائے، اس وقت تک ان کو ہسپتال کے قرنطینہ سنٹر میں رکھنا مناسب نہیں ہے۔ جس کے بعد ہم لوگ خانم بی بی کو گھر لے آئے۔ جہاں جمعرات کے روز اڑھائی بجے خانم بی بی کے کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آگیا۔ جبکہ اسی شام پانچ بجے کے قریب طبیعت بہت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے ان کا انتقال بھی ہوگیا۔ خانم بی بی کے بھتیجے کے مطابق متوفیہ دل کی مریضہ بھی تھی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کی برئیل کمیٹی کے ارکان نواں شہر پہنچ گئے اور رات گیارہ بجے نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں سپرد خاک کیاجائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!