غازی کی رہائشی خاتون ٹریفک حادثے میں جاں بحق۔ تیرہ افراد شدیدزخمی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ بگنوتر کی حدود بٹنگی موڑ کے قریب ہرپیور غازی کی رہائشی سیاحوں کی گاڑی الٹ گئی خاتون جابحق 13شدید زخمی ہسپتال منتقل پولیس نے ڈرائیور گرفتار مقدمہ درج تفتیش شروع،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہرپیور غازی کی رہائشی فیملی گھومنے کی غرض سے مری گئی ہوئی تھی کہ واپسی پر تھانہ بگنوتر کی حدود بٹنگی کے مقام پر انکی گاڑی ٹیوئٹا ہائی ایس نمبر Les 6234 بریگ کا پائپ پھٹنے سے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر روڈ کے کنارے لگی سیفٹی وال کے ساتھ جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں ایک خاتون صائیمہ رفعت زوجہ رفعت انعام عمر 34 سال موقع پر جابحق ہو گئی جبکہ ولید قریشی ولد محمد خورشید عمر 23 سال معین علی دختر رفعت عمر 7 سال شانزہ زوجہ شہراز عمر 40 سال اسامہ ولد مشتاق عمر 20 سال صائمہ زوجہ چن زیب عمر 40 سمیت 13 افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں میں زیادہ تر تعداد خواتین اور بچوں کی ہے اطلاع ملتے ہی رسکیو اہلکاروں سمیت ڈی ایس پی گلیات اور بگنوتر پولیس موقع پہنچ گئے اور زخمیوں اور نعش کو قبضہ میں لے کر ڈی ایچ کیو اور ایوب میڈیکل کمپلکس ہسپتال منتقل کر دیا۔

ڈی ایس پی گلیات جمیل الرحمن کے مطابق گاڑی ڈرائیور رفاقت ولد غلام رحمان کو گرفتار کر لیا اور واقع کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اس حوالے سے عوامی حلقوں کا کہنا تھاکہ روڈ پر لگائی جانے والی سیفٹی وال کی وجہ سے گاڑی گہری کھائی میں نہیں گری ہمارا صوبائی حکومت سے مطالبہ ہے کہ گلیات سے گزرنے والی مری روڈ کے کنارے پر مکمل طور پر سیفٹی وال لگائی جائے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!