ایوب ٹیچنگ ہسپتال: ایم آرآئی، سی ٹی سکین چارماہ سے خراب۔ادویات ناپید۔ مریض کو رگڑا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پاکستان تحریک انصاف کا صحت کے حوالے سے نعرہ کمپلیکس میں دفن ہو کر رہ گیا ہزارہ ڈویژن کے سب سے بڑے ہسپتال ایوب میڈیکل کمپلیکس میں طبی سہولیات کی فراہمی ناپید ہو گئی۔ ہسپتال میں ایم آر آئی اور سٹی سکین مشینیں چار ماہ سے زائد عرصہ سے خراب پڑی ہیں دور دراز سے آئے مریض رل گئے ہسپتال میں فنڈز دستیاب ہی نہیں ہیں کہ مشینوں کی مرمت کی جائے ہسپتال کے تین عہدوں ڈائریکٹر میڈیکل ڈائریکٹر اور کالج ڈین کی بھاری تنخواہوں کی باوجود ہسپتال میں طبی سہولیات کا فقدان ہے غریب و نادار مریضوں کیلئے ہسپتال میں مفت ادویات جبکہ دوسری جانب کتا کے کاٹنے کی ویکسین تک بھی دستیاب نہیں ہے طبی سہولیات کے فقدان کے باعث مریض پرائیویٹ لیبارٹروں اور ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں۔

ایک طرف بھاری تنخواہیں لینے والی انتظامیہ فنڈز کی عدم فراہمی کا رونا رو رہی ہے تو دوسری طرف ہسپتال میں زیر علاج مریض ادویات کی مفت فراہمی سے محروم ہیں اس ضمن مریضوں کے ساتھ آئے لواحقین نے میڈیا نمائیدوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہزارہ ڈویژن کے اکلوتے ہسپتال ایوب میڈیکل کمپلیکس میں عوام طبی سہولیات سے محروم ہو چکے ہیں ہسپتال کی ساری مشینوں جن میں سٹی سکین ایم آر آئی عرصہ دراز سے خراب اور بند پڑی ہے مریضوں کو معمولی سے ٹیسٹ کیلئے ہسپتال سے باہر بھیجا جاتا ہے ایک طرف پاکستان تحریک انصاف صحت تعلیم کے نعرہ لگا رہے جبکہ دوسری جانب ہسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین تک دستیاب نہیں عوام کو ایسی تبدیلی نہیں چاہے اس موقع پر ان کا مذید کہنا تھا کہ ہسپتال کی تمام مشینوں کو جان بوجھ کر خراب کیا جاتا ہے تاکہ ہسپتال کے باہر جو پرائیوٹ لیباٹریوں پر مریضوں کو ریفر کیا جائے تاکہ ڈاکٹرز حضرات پرائیوٹ لیباٹروں سے ڈبل کمیشن کما سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!