بلال پاشا سابقہ بیوی کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار تھے۔

سی ای او بنوں کنٹونمنٹ بورڈ کی مطلقہ بیوی بڑی سرکاری افسر ہیں، پولیس۔
متوفی کا پنڈی تبادلہ ہوا تھا اے سی شادی کے کچھ عرصہ بعد طلاق ہو گئی تھی: والد۔
بنوں (وائس آف ہزارہ) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو افسر محمد بلال پاشا کی خودکشی کے حوالے سے نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔ خودکشی کے بارے میں ڈسٹرکٹ پولیس افسر بنوں نے بتایا کہ انہوں نے جائے وقوعہ کا خود جا کر معائنہ کیا اور ہر پہلو سے جائزہ لیا، اور وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ واقعہ بظاہر خودکشی ہے۔ پولیس کے مطابق بلال کا گھر یلو تنازعہ بھی چل رہا تھا، بلال پاشا کا بنوں سے راولپنڈی ٹرانسفر ہو گیا تھا اور پنڈی میں ان کی سابقہ بیوی بھی بڑے سرکاری عہدے پر فائز ہے، جس کی وجہ سے وہ ٹینشن کا شکار تھے۔ پولیس مزید تفیش کر رہی ہے اور تا حال یہی ثابت ہو رہا ہے کہ یہ خود کشی تھی، جس میں انھوں نے 9 ایم ایم پستول سے اپنی کنپٹی پر ایک گولی چلائی جس سے ان کی موت واقع ہو گئی، پوسٹ مارٹم پورٹ بھی یہی ظاہر کر رہی ہے۔ پولیس نے کینٹ تھانے میں ممتاز نامی شخص جوان کے سرکاری بنگلے میں رہتا ہے اس سے انکوائری کر کے رپورٹ تھانہ کینٹ میں درج کر دی ہے۔ ادھر بلال کے والد احمد یار کے مطابق بلال پاشانے دو، تین سال پہلے شادی کی تھی لیکن کچھ عرصہ بعد ان کی علیحدگی ہوگئی تھی۔ اسسٹنٹ کمشنر بنوں سید ابرار علی شاہ نے بتایا کہ پیر کو بلال نے چارج ہینڈ اور کر کے پنڈی جانا تھا، تاہم انہوں نے کبھی ذہنی دباؤ کا اظہار نہیں کیا تھا۔ اُن کی نماز جنازہ آبائی علاقے عبد الحکیم میں ادا کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!