پپس کالج آف فارمیسی کا بریگیڈیئر(ر) اعجاز اکبر کے نام سے تین کروڑکی سکالرشپ کا اعلان۔

پپس کالج آف فارمیسی کاشانداراقدام ایبٹ آبادکے عوام کے لیے پہلی مرتبہ پپس کالج آف فارمیسی کابرگیڈیئرریٹائرڈاعجازاکبرکے نام سے 3 کروڑروپے کی سکالرشپ کااعلان کردیااس حوالے سے پپس کالج آف فارمیسی کے ایم ڈی محمودشیخ نے خصوصی انٹرویوکے دوران بتایاکہ ایبٹ آبادکوسکولوں کالجوں کاشہرکہاجاتاہے ہم نے یہاں فارمیسی کالج ضرورت محسوس کی اورعوام کی خدمت کاجذبہ لیکرکالج کی ابتداکی اوریہ ہی وجہ ہے کہ آج کالج کامیابیوں کی جانب گامزن ہے پاکستان میں فارماسسٹ کی شدیدکمی ہے پوری دنیامیں فارماسسٹ کااہم کردارہوتاہے ہم صحت کے شعبے میں عوام کے لیے کچھ کرناچاہتے تھے اس لیے فارمیسی کالج سے اس کی ابتداکی اس میں سب سے بنیادی چیزدوائیاں ہوتی ہیں اگرہمارے فارماسسٹ اچھے اورقابل ہونگے توادویات اچھی بنیں گی لوگوں کوعلاج معالجے کی بہترین سہولیات میسرہونگی۔

ایبٹ آبادمیں صرف فارمیسی کے لیے واحدہماراکالج پپس کالج ہے جہاں پرکوئی دوسراشعبہ نہیں ہے ہم نے فارمیسی کوٹارگٹ کیاہواہے اس سے قبل ہمارے پاس ڈی فارمیسی کی پچاس سیٹیں تھیں اوراب ہمارے پاس 80 سیٹیں ہوگئی ہیں این اوسی کوپرمنٹ کردیاگیاہے اورساتھ ہی ہم نے ایک اورشعبہ فارمیسی ٹیکنیشن کاشروع کیاہے جس کی ناصرف ایبٹ آبادبلکہ خیبرپختونخواہ میں اشدضرورت تھی اس کے لیے ہمارے پاس 160 سیٹیں ہیں جس کے لیے ہم نے غریب مستحق افرادکے لیے خصوصی طورپررعایت رکھی ہے اوراس کے علاوہ ہم نے برگیڈیئرریٹائرڈاعجازاکبرمرحوم کے نام سے سکالرشپ پروگرام شروع کیاہے اوراس سال تین کروڑروپے کی سکالرشپ دے رہے ہیں یہ سکالرشپ یتیم شہداء کے بچوں سپورٹس میں حافظ قرآن اورقابل ترین طلباؤطالبات کواس پروگرام میں شامل کیاگیاہے ایسے اس موقع سے بھرپورفائدہ اٹھاسکتے ہیں اوردوسالہ ڈپلومہ حاصل کرنے کے بعداپناخودکاروزگارشروع کرسکتے ہیں۔

اس موقع پرپپس کالج آف فارمیسی کے سی ای اوڈاکٹرحسنین نے کہاکہ بی فارمیسی دوسالہ ڈپلومہ ہے جومیٹرک کے بعدکیاجاسکتاہے جس کے بعدمیڈیکل کالائسنس مل جاتاہے پرائیویٹ سیکٹرزمیں جاب کے مواقع زیادہ ہوتے ہیں ایک شخص ڈپلومہ حاصل کرنے کے بعداپنامیڈیکل سٹورکھول کراپنے خاندان کی اچھے طریقے سے کفالت کرسکتاہے پپس کالج آف فارمیسی میں بی فارمیسی میں داخلے کی تاریخ 17 نومبرجبکہ ڈی فارمیسی کے لیے 20 نومبرتک داخلے حاری رہیں گے اوراب تک نی صرف ایبٹ آبادبلکہ خیبرپختونخواہ اورملک کے مختلف شہروں کے افرادنے رابطے کیے اورداخلے حاصل کیے سی ای اوڈاکٹرحسنین نے مزیدکہاکہ پپس کالج آف فارمیسی کے پاس لڑکوں اورلڑکیوں کے لیے علیحدہ علیحدہ ہاسٹلزموجودہیں جہاں پرتمام سہولیات کی فراہمی کویقینی بنایاگیاہے والدین اعتمادکے ساتھ بچوں کوداخلہ دلواسکتے ہیں اس موقع پر پپس کالج آف فارمیسی چیئرمین صولت اسلام جدون نے کہاکہ پپس کالج آف فارمیسی کے قیام کامقصدہی یہ تھاکہ ہم ایسے نوجوانوں پڑھے لکھیافرادکوآگے لیکرآئیں جوڈپلومہ اورڈگری حاصل کرکہ اپنے خاندان کی باعزت طریقے سے خودکفالت کرسکیں اوراسی لیے ہم نے سکالرشپ کابھی فیصلہ کیااورتین کروڑروپے کی سکالرشپ دے رہے ہیں تاکہ مستحق افراداس سے فائدہ اٹھاسکیں دوسری جانب جیسے یہ کوروناکی وباء نے پوری دنیاپراثرات چوڑے وہیں اس وباء کے دوران پوری دنیامیں دیکھاگیاکہ میڈیکل کے شعبے میں شدیدکمی پائی گئی ہماری کوشش ہے کہ سکالرشپ پروگرام سے زیادہ سے زیادہ لوگ فائدہ اٹھاسکیں اور اس شعبے سے وابسطہ ہوسکیں تاکہ آئندہ اگرایسی کوئی وباء آئے تواس کابھرپورطریقے سے مقابلہ کیاجاسکے ایبٹ آبادہزارہ کے عوام کوچاہیے کہ وہ اس بہترین موقع سے بھرپورفائدہ اٹھائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!