گاؤں پانڈوتھانہ میں چھوٹوگینگ کی تیاری: اہلیان علاقہ کی ڈی آئی جی اور ڈی پی او ایبٹ آباد سے اپیل۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)گاؤں پانڈوتھانہ تحصیل و ضلع ایبٹ آباد میں نوجوان نسل منشیات کی عادی ہو چکے ہیں اور ان کے اس منشیات کی وجہ سے چوری چکاری میں بھی اضافہ ہو گیا ہے اس لیے اہلیان علاقہ نے اعلی حکام جن میں محکمہ پولیس، ڈی آئی جی پولیس ہزارہ، ڈی پی او، ڈی ایس پی اور تھانہ شیروان ایس ایچ او اور کھوٹھیالہ پولیس چوکی انچارج سے اپیل کی ہے کہ وہ گاؤں پانڈوتھانہ کو اس گندگی سے بچایا جائے کیونکہ آنے والے وقتوں میں ایک اور چھوٹو گینگ تیار ہو رہی ہے اور اگر ایسا ہی رہا تو نوجوان نسل اس گندے اور قبیح فعل کے عادی ہوچکے ہیں اور گاؤں کے لوگ بھی اب ان سے تنگ ہو چکے ہیں۔

باقی اعلی افسران سے درخواست ہے کہ حلقہ پولیس اسٹیشن اور متعلقہ پولیس چوکی کوٹھیالہ کے انچارج اور پولیس کی نفری کو بھی حکم دیا جائے کہ وہ گاؤں میں اس مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے سزا دلوائیں اور اس نوجوان نسل کا بھی قبلہ درست کر کے اس مکروہ دھندے میں ملوث لوگوں اور لڑکوں کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزائیں دی جائے۔ کیونکہ اس ماہ مقدس رمضان المبارک میں بھی اس گندے فعل سے باز نہ ہیں اور اب تو ساتھ لوگوں کے گھروں میں چوریاں کرنے بھی لگ گے ہیں التماس ہے کہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!