ایبٹ آباد: طوفانی بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے غریب شخص کا تین کمروں کا رہائشی مکان تباہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) طوفانی بارش نے تباہی مچادی یونین کونسل بگنوتر کے نواحی گاؤں بانڈی میرا سوکڑ میں طوفانی بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے غریب شخص کا تین کمروں کا رہائشی مکان طلائی زیورات سمیت قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔رہائشی مکان میں جہیز کے سامان سمیت مجموعی طور پر 60 لاکھ سے زاہد مالیت کا نقصان ہوا ہے۔متاثرہ شخص نے ڈپٹی کمشنر کو مالی امداد کے لئے درخواست دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق 27 اپریل کی رات طوفانی بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے خالق داد ولد میر زمان کے بیٹوں کا مکان جل کر خاکستر ہوگیا۔چادر چھت مکان دو بیٹوں کا جہیز کا سامان،طلائی زیورات 4 تولے،فرنیچر،سروس پنشن کاغذات،قومی شناختی کارڈ سمیت گھریلو سامان مکمل راکھ کا ڈھیر بن گیا تھا۔متاثرہ شخص کا کہنا تھا وہ محکمہ کا ریٹائرڈ ملازم اس کی گزر بسر پنشن پر بمشکل ہو رہی تھی جس کے کاغذات بھی جل چکے ہیں۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے تحریری طور پر مطالبہ کیا ہے کہ وہ مکان کی تعمیر نو میں سرکاری طور پر معاونت کریں تاکہ سر چھپانے کی جگہ میسر آسکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!