صوبہ بھر کے کالجز داخلہ فیسوں میں اضافے کا اعلان۔

کمپیوٹر سائنس کیلئے 4100 میڈیکل انجینئر نگ 2100، آرٹس داخلوں کیلئے 1900 روپے فیس مقرر کر دی گئی۔
بی ایس 4 سالہ، ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام، ڈی کام، انٹر سائنس، بی ایس اور بی بی اے کی فیسوں میں بھی اضافہ۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)محکمہ اعلی تعلیم خیبر پختو نخوا نے صوبہ بھر کے کالجز کی فیسوں میں اضافے کا اعلان کر دیا اس سلسلے میں گزشتہ روز جاری کردہ اعلامیہ میں جنرل اور کامرس کا لجز کے مختلف شعبوں میں داخلوں کے لئے نئی فیسیں مقرر کر دی گئیں اعلامیہ کے مطابق کمپیوٹر سائنس کیلئے 4100 پری میڈیکل اور انجینئر نگ 2100 جبکہ آرٹس داخلوں کیلئے 1900 روپے فیس مقرر کر دی گئی اس طرح بی ایس 4 سالہ ڈگری پروگرام کے 1 تا 4 سمسٹر میں سوشل سائنس گروپ کیلئے 4500 سائنس گروپ 4700 جبکہ 5th تا 8th سمسٹر میں سوشل سائنس گروپ کیلئے 3200 اور سائنس گروپ میں داخلوں کیلئے 3400 روپے فیس مقرر کر دی گئی اسی طرح ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام آرٹس سائنس گروپ کا مرس کالج میں ڈی کام ڈی پی ائے انٹر سائنس، بی ایس اور بی بی اے کیلئے بھی نئی فیسیں مقرر کردی گئیں اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ فیسیں فوری طور پر نافذ العمل ہونگی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!