سفیدے کے درختوں کی وجہ سے ایبٹ آباد میں پولن الرجی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی۔

ایبٹ آباد(سپیشل رپورٹر)ایبٹ آباد شہر میں کینٹ بورڈ اور ٹی ایم اے کی حدود میں سفیدے کے درختوں سے اٹھنے والی روئی نما پولن الرجی سے انسان کا کھلی فضاء میں سانس لینا مشکل ہو گیا۔ لنک روڈ، آرام باغ، سپلائی، جھنگی، کاکول روڈ، منڈیاں اور دیگر علاقوں کے شہری پولن الرجی سے سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو گئے۔ شہریوں نے سفیدے کے درخت فوری طور پر کاٹنے کا مطالبہ کر دیا۔

 ایبٹ آباد شہر کے مختلف علاقوں میں سفیدے کے درختوں سے اٹھنے والی روئی نما پولن الرجی نے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں۔ روئی نما پولن الرجی سے کھلی فضاء میں سانس لینا مشکل ہو گیا ہے۔لنک روڈ، آرام باغ، سپلائی، کاکول روڈ اور مری روڈ سمیت جھنگی، منڈیاں اور دیگر علاقوں میں اٹھنے والی روئی نما پولن الرجی کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔ شہریوں نے سفیدے کے درخت فوری طور پر کاٹ کر ان کی جگہ متبادل درخت لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!