غریب شخص کے مویشیوں کے باڑے میں آتشزدگی۔ مویشی ہلاک۔ لاکھوں کا نقصان۔

تناول(وائس آف ہزارہ)چوکی کوٹھیالہ کی حدود گولڑہ کوٹھیالہ کے رہائشی غریب شخص کے مویشیوں کے باڑے میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر جل کر خاکستر ہوگئی۔ رات گئے شدید آگ نے بھوسے سے بھراباڑے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا بانڈی میں موجود ایک گائے بھی جل کر کوئلہ بن گئی۔ مقامی چوکی کے اہلکاروں اور لوگوں نے آگ پر قابوپانے کی کوشش کی لیکن پانی کی کمی اندھیری رات اور ناکافی سہولیات کی وجہ سے آگ پر قابو نہ پایا جاسکا متاثرہ غریب شخص کی ضلعی انتظامیہ اور مخیر حضرات سے مالی امداد کی اپیل۔

ذرائع کے مطابق گولڑہ کوٹھیالہ کے رہائشی غریب شخص منہاج کی بھوسے سے بھری بانڈی جل کر خاکستر ہوگئی مویشی بانڈی میں موجود گائے بھی جل کر کوئلہ بن گئی نامعلوم وجوہات کی بنا پر رات قریب 12 بجے آگ بھڑک اٹھی انچارج چوکی کوٹھیالہ بمعہ نفری بھی اطلاع پاکر بروقت موقع پر پہنچ گئے اور مقامی لوگوں کے ساتھ مل آگ پر قابو پانے کی بھرپورکوشش کی تاہم اندھیری رات پانی کی کمی اور ناکافی سہولیات کی وجہ سے آگ پر قابو نہ پایا جاسکا آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی متاثرہ غریب شخص نے ضلعی انتظامیہ اور مخیر حضرات سے مالی امداد کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!