بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری تیار۔ پٹرول کتنا سستا ہو گا؟ تفصیلات لنک میں۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ کی تجویز: پٹرول میں 100 روپے فی لیٹرکمی پر غور۔
مزدور کی کم سے کم اجرت 40 ہزار روپے پنشن 30 فیصد بڑھانے پٹرول میں 100 روپے فی لیٹرکمی پر غور۔
وزیر اعظم کو تجاویز پیش اتحادی جماعتوں کی مشاور سے ترقیاتی فنڈز مختص کئے جائیں گے۔مہنگائی میں کمی کیلئے بجٹ میں عوام کو بھر پور ریلیف دیا جائے گا۔
اسلام آباد(وائس آف ہزارہ) وزیر اعظم شہباز شریف کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کی تجویز دے دی گئی، مزدوروں کی اجرت 40 ہزار روپے کرنے اور پنشن میں 30 فیصد تک اضافے کا تجاویز دی گئی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیرخزانہ اسحق ڈار حکومت کی اتحادی جماعتوں کی مشاورت کے ساتھ بجٹ تیاری کے بعد 4 یا 5 جون کو قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔ تاہم وفاقی بجٹ کیلئے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس جون کے پہلے ہفتے میں شروع ہو گا۔ اسی طرح اتحادی جماعتوں کی مشاورت کے ساتھ ترقیاتی فنڈز پر بھی اہم فیصلے کر کے بجٹ مختص کیا جائے گا۔ حکومتی حلقوں کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کو یہ تجاویز بھی دی گئی ہیں کہ حکومت اپنے آخری بجٹ میں عوام کو بھر پور ریلیف فراہم کرے۔ اسی طرح پٹرول ڈیزل کی قیمت میں بھی فی لیٹر 100 روپے تک کمی کی جائے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!