سابق ممبرکینٹ بورڈ تعمیراتی کاموں کے ٹھیکے خود ہی لیتارہا۔ ڈی جی ملٹری لینڈز سمیت ذمہ داروں کی خاموشی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)سابق ممبرکینٹ بورڈ چھپارستم نکلا۔ کینٹ بورڈ کے تعمیراتی کاموں کے ٹھیکے خود ہی لیتارہا۔ ڈی جی ملٹری لینڈز سمیت ذمہ داروں کی خاموشی۔ ذرائع کے مطابق کینٹ بورڈ ایبٹ آباد کے ایک سابق ممبر نے ایسٹس ایسوسی ایٹس کے نام سے ایک فرم بنارکھی ہے۔ کینٹ بورڈ میں رشوت ستانی اورلوٹ مار کی بدولت سابق ممبر گزشتہ چھ سالوں سے کینٹ بورڈ کے تمام کاموں کے کروڑوں روپے کے ٹھیکے خود لیتا چلا آرہاہے۔ جوکہ پاک فوج کی زیرنگرانی کام کرنیوالے ادارے کی ناقص کارکردگی اورمتعلقہ اداروں کی خاموشی پر ایک سوالیہ نشان ہے؟

ذرائع کے مطابق سابق ممبرنے چارسالوں کے دوران کینٹ میں مکمل کئے جانیوالے نوے فیصد سے زائد ٹھیکے خود ہی حاصل کئے۔ ان تعمیراتی کاموں میں انتہائی ناقص میٹریل کا استعمال بھی خوب کیاگیا۔ کیونکہ کوئی پوچھنے اورچیک کرنیوالا نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق کینٹ بورڈ ایکٹ 1924ء کے مطابق ممبران کینٹ بورڈ کو برطرف کیاجاسکتاہے، اگروہ کینٹ بورڈ ایکٹ 1924ء کی سیکشن 15-B سیکشن 36 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اشیاء کی فراہمی، معاہدہ یا کسی ٹھیکہ میں اپنا مفاد رکھتاہو۔ خونی رشتہ دار کے طور پر رشتہ دار بورڈ سے مفاد حاصل کریں، ایسے ممبران کو عہدوں سے برطرف کیاجاسکتاہے۔ لیکن چونکہ پاکستان میں صرف پیسے والوں کی ہی حکومت ہے۔ اس لئے ان کیخلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی اوراب موصوف کینٹ بورڈ کا الیکشن بھی لڑنے جارہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرجنرل ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ بورڈز، گریزن کمانڈر ایبٹ آباد، چیئرمین نیب اور سیکرٹری ڈیفنس کو ٹھیکوں میں سابق ممبر کی مبینہ کرپشن کے ثبوت ارسال کردیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرجنرل ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ بورڈز نے سابق ممبر کینٹ بورڈ کیخلاف کسی بھی قسم کی کوئی تحقیقات عمل میں نہیں لائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!