منشیات کیس میں ماڈل کورٹ نے درہ سلہڈ کے شاہ برادران کو باعزت بری کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایڈیشنل سیشن جج ماڈل ٹرائل کورٹ کے جج مدثر حسین ترمذی نے منشیات کیس میں ملوث ملزمان کو شک کافائدہ دیتے ہوئے باعزت بری کر دیا۔ذرائع کے مطابق تقریبا سات ماہ قبل ایڈیشنل ایس ایچ او عبدالغفور کوستانی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا ایڈیشنل ایس ایچ او نے کاروائی کرتے ہوے مشہور منشیات فروش عابد شاہ ولد سلیمان شاہ سکنہ درہ سلہڈاور اسامہ ولد محمد صدیق قوم مغل ساکنہ کوٹلہ1565گرام چرس 784گرام ہیروئن برآمد کرکے ملزم کے خلاف علت1213زیردفعہ 9DCNSA منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتارکر لیا تھا۔

جنکا ٹرائل ماڈل کورٹ میں زیرِ سماعت تھا ملزمان کا ٹرائل مکمل ہونے پر گزشتہ روز کیس کی سماعت ہوئی پولیس کی جانب سے سرکاری وکیل نے عدالت میں دلائل پیش کیے جبکہ ملزمان اور سرکاری وکیل کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے گواہان کے بیانات کی روشنی میں اور ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے برضمانت ملزمان کی موجودگی میں شک کافاہدہ دیتے ہوئے ملزمان کو با عزت بری کر دیا

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!