جائیداد تنازعہ: زمیندار کو قتل کر دیا گیا۔

محلہ پٹھاناں والا کے رہائشی تجارت خان کو طارق مسعود اور ہمایوں نے کلہاڑیوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ملزمان فرار۔
ہریپور(وائس آف ہزارہ)تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود گاؤں سریا کے محلہ پٹھان والا میں جائیداد کے تنازعہ پر مقامی زمیندار کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر دیا گیا، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ہو گئے پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر آرایچ سی کوٹ نجیب اللہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مدعی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا واقعات کے مطابق گزشتہ روز سر یا محلہ پٹھاناں والا کے رہائشی تجارت خان کو طارق مسعود اور ہمایون نے کلہاڑیاں مار مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور ارتکاب جرم کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تاہم پولیس نے لاش آرایچ سی کوٹ نجیب اللہ سے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی جبکہ مدعی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!