بجلی بلوں کے تنازعہ پرپانچ سگے بھائیوں سمیت چھ افراد کو قتل، سات کو زخمی کردیاگیا۔

ہری پور(انویسٹی گیشن رپورٹ)بجلی بلوں کے تنازعہ پر دو افغان گروپوں میں تصادم اور شدید فائرنگ کے نتیجے میں پانچ سگے بھائیوں سمیت چھ افراد جاں بحق سات زخمی ہوگے پولیس نے ملزمان میں سے تین افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے واقعہ کے بعد دوبارہ تصادم کے خدشہ کے پیش نظر علاقہ میں سرچ آپریشن کے ساتھ سیکورٹی سخت کردی گی ریسکیو 1122اور پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو تدفین کے لیے ورثاء کے حوالہ کردیا گیا واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد ڈی پی او سید اشفاق انور خودموقع پر پہنچ گئے جن کی ہدایات پر فوری داخلی و خارجی علاقوں پر سیکورٹی سخت کی گئی۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں بات سامنے آئی ہے کہ افغان مہاجرین میں بجلی کے بلوں کی تقسیم لین دین رقم کا تنازعہ تھا جس پر چاندنی چوک میں افغان مہاجرین کے دونوں گروپ کا ایک جرگہ ہورہا ہے ہبت شاہ گروپ اور بہرام گروپ کے درمیان تلخ کلامی کے بعد معاملہ طول پکڑ کر شدت اختیار کرگیاجس کے بعد فائرنگ شروع ہوگی جس سے پانچ سگے بھائی سمیت چھ فراد قتل ہوگے پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم شناخت دیگر ضروری قانونی کاروائی کے بعد تدفین کے لیے ورثاء کے حوالہ کردیا ہے ادھر لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے انصاف فراہمی کے ساتھ جلد ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا ہے پولیس کے مطابق قتل ہونے والے کھلابٹ ٹاؤن شپ کے افغان مہاجرین کیمپ پانچ اور سات کے رہائشی ہیں ملزمان میں سے تین افغانی مہاجرین کوگرفتار کرلیاگیا ہے دیگر کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے مقتولین کی شناخت حاکم خان عابد فقیر گل ہیبت شاہ حبیب انور گلاب خان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ مقامی افراد میں نعمان بختیار محبوب شدید زخمی ہیں۔

واقعہ کے بعد شہر کے اطراف سے پولیس نے مشکوک افراد کو حراست میں لینا شروع کردیا گیا ہے واقعہ کے بعد شہریوں کی ایک بڑی تعداد ہسپتال ٹراما سنٹر آمڈ آئی دوبارہ تصادم کے خدشہ کے پیش نظر سیکورٹی وجوہات پر ڈی پی او نے ہسپتال کے مرکزی دروازے سمیت افغان مہاجرین کیمپ کی بھی سیکورٹی کے لیے اضافی نفری کو بھی تعینات کردیا گیا ہے تاکہ امن اومان کا مسئلہ نہ ہو جنازے کے دوران بھی پولیس تعینات رہے گی دونوں گروپ کے الگ الگ جنازے ہوں گیں۔

مقامی زرائع نے تصدیق کی ہے کہ چاندنی چوک کھلابٹ ٹاؤن شپ میں احساس پروگرام کے تحت رقم لینے والوں کی لمبی قطاریں گیں تھیں قریب ہی ایک بہرام شوروم پر افغان مہاجرین کا جرگہ ہو رہا ہے افغان کیمپوں میں بجلی کے بل تقسیم کرنے کے ٹھیکہ پر بحث اور تلخ کلامی کے بعد دونوں گروپوں میں شدید تصادم اور فائرنگ ہوئی جس سے مقامی افراد بھی زخمی ہوئے بگھڈر مچ جانے کے بعد لاشیں سڑکوں پر ہی پڑی رہیں اور ملزمان باآسانی فرار ہوگے مقامی افراد نے بھی ملزمان کو پکڑنے کی کوشش نہیں کی۔

مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں گروپوں کے پاس جدید اسلحہ تھاقتل ہونے والوں کو بھی آٹو میٹک کلاشنکوف کی فائرنگ سے قتل کیا گیا ہے ڈاکٹروں کے مطابق سات زخمیوں میں سے دو حالت کی تشویش ناک ہے جن کو صوبے کی دوسری ہسپتالوں میں ریفر کردیا گیا ہے مقامی شہریوں نے بتایا ہے کہ افغان مہاجرین کیلڑائی جھگڑوں سیمقامی شہریوں کو بھی مشکات کے ساتھ خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے وفاقی و صوبائی حکومتیں ان کو کیمپوں تک محدود کرنے کے لییہنگامیاقدامات اٹھائے پولیس نے کھلابٹ ٹاؤن شپ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!