ایبٹ آباد: مالسہ میں خونریزتصادم۔ خواتین سمیت چارافراد شدیدزخمی۔

ایبٹ آباد:تھانہ بگنوتر کی حدود مالسہ محلہ ناڑہ میں راستہ تنازعہ پردوگروپوں میں تصادم لوہے کے مکوں کے آزادانہ استعمال سے خواتین سمیت چارافراد زخمی علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ملزمان فرار مقدمہ درج اس ضمن میں متاثرہ شخص فرمان ولداسلم نے صحافیوں کوبتایا کہ گزشتہ روز ہم اپنے گاوں مالسہ کے محلے ناڑہ میں مکان کی گری ہوئی دیوار کاکام کررہے تھے کہ اسی دوران شاہ نواز، عمیر، الطا ف اورطاہرآگئے اورجھگڑا شروع کردیا۔ہم نے جھگڑے کی وجہ جاننے کی کوشش کی تو اسی دوران شاہ نواز نے اپنے تین حملہ آوردوستوں کی مددسے ہمیں شدید تشدد کانشانہ بناکرموقع سے فرار ہوہوگئے۔ جس سے میرے دوبھائی اویس گوہررحمان اورمیری اہلیہ سفینہ بی بی زخمی ہوگئیں۔ متاثرہ شخص نے مزید بتایا کہ یہ بااثر ملزمان ہیں جن سے ہماری جانوں کوبھی خطرہ ہے ہماری ساتھ انتہائی زیادتی ہوئی ہے ڈی آئی جی ہزارہ اور ڈی پی اوایبٹ آباد فوری طورپرہمیں انصاف فراہم کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!