ایبٹ آباد‘جائیداد تنازعہ پر رشتہ دار کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ شیروان پولیس کی دبنگ کاروائی حال لکھالہ اراضی تنازعہ ایک شخص کو قتل کرنے والا ملزم ڈرامائی انداز میں گرفتار تھانہ شیروان منتقل مخبر خاص کی اطلاع پر ایس ایچ او شیروان نے ہمراہ نفری کاروائی کرتے ہوئے قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا تھانہ شیروان کی حدود حال میں ملزم بختیار ولد شاہزمان نے گھر کے سامنے حفاظتی دیوار تعمیر کرنے والے فاروق ولد معروف کو بارہ بور کے فائر کر کے قتل کر دیا تھا مقتول کی زوجہ کی درخواست پر مقدمہ قائم کرتے ہوئے ایس ایچ او شیروان شہریار خان نے بروقت کاروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کر لیاجسے گزشتہ روز علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت پیش کیا گیا ملزم کو عدالت نے مزید تفتیش کے لیئے تھانہ شیروان منتقل کردیا مقتول کے ورثاہ نے ایس ایچ او تھانہ شیروان شہریار خان اور پوری ٹیم ملزم کی گرفتاری پر خراج تحسین پیش کیا ملزم کو تفتیش کے بعد دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!