نرس پر تشدد: ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن سراپا احتجاج۔ ملزم کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ۔

ایبٹ آباد(جہانگیر شاہ)گزشتہ روز ہریپور میں میل نرس پر کچھی سوہا کے رہائشی مسلح شخص کے تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہیں تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے انصاف فراہم نہ کیا گیااحتجاج کے طور پر کام بند کردیا جائے گا حالات کی سنگینی کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن۔

ایبٹ آباد وائس آف ھزارہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ہریپور ٹراما سینٹر میں میل نرس ذوالقرنین پر مسلح شخص کی طرف سے تششدد کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ایبٹ آباد ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کی پوری کابینہ نے فضل مولا ینگ نرسنگ ایوسی ایشن خیبر پختونخواہ کی خصوصی ہدایات پر صدر ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن ایبٹ آباد میڈم فرحت کی قیادت میں ہریپور ڈی ایچ کیو میں میل نرس ذوالقرنین کی عیادت کی اور ان کویقین دلایا کہ ہم اپنے بھائی آر این او ذوالقرنین کے ساتھ ہیں اور ان کے ساتھ پیش آنے والے سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ھم اپنے بھائی کے ساتھ اظہار افسوس کرنے اور ان کے لئے انصاف اور حق کی آواز بلند کرنے کے لیے ڈی ایچ کیوں ہاسپیٹل ہری پورآئے ہیں۔

ہمیں ہریپور پہنچ کر معلوم ہوا کہ ذوالقرنین جو آج دوران ڈیوٹی گرنے اور طبیعت نا ساز ہونے کی وجہ سے ہاسپیٹل میں ایڈمٹ کر دئیے گئے ہیں جبکہ اصل واقعہ ذوالقرنین کے گرنے سے نہیں بلکہ کچھی سوہا کے رہائشی مسلح شخص کے تششدد سے زخمی ہوا ہیپولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے جو ایف آئی ار کاٹی ہے وہ ہمیں کسی بھی صورت قبول نہیں ہے کیونکہ ایف آئی آر میں یہ کہی پے بھی نہیں لکھا ہے کہ ملزم جو کہ خود بھی ایک پولیس افسر ہے نے ذوالقرنین کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے اور اسے شدید زخمی بھی کیا ہے جو کے ڈاکٹر کی رپورٹ سے بھی ثابت ہوتا ہے ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن اس واقعہ کی بھوپر مذمت کی کمزور دفعات کی ایف آئی آر پر احتجاج کے بعد پولیس نے اسی ایف آئی آر میں دفعہ 337 بھی شامل کرلی ہے اور ساتھ ہی پورے ہاسپٹل کی تمام شعبوں سے منسلک ورکرز کو کل سے ہی کالی پٹیاں باندھنے کے لئے اعتماد میں لے لیا ہے اور پولیس کو ایک دن کا مزید وقت دے کر پورے ضلعے کے ہاسپٹلز بند کرنے کی بھی وارننگ جاری کر دی گئی ہے احتجاج کے نتیجے میں نامزد ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن ایبٹ آبادکی صدر میڈم فرحت کے علاوہ رکن عاصم میڈیا کوارڈینٹر شاہ تیمور غازی خیل کے علاوہ ینگ نرسنگ اسٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن اسٹاف کو پیغام دیا کہ اپنے اندراتفاق اور یکجہتی پیدا کریں تاکہ آئندہ کوئی بھی ہسپتالوں کی ایمرجنسی اور دوسرے ڈیپارٹمنٹ میں تعینات نرسنگ ایسوسی ایشن اسٹاف کے ساتھ اس طرح کی حرکت کرنے کی جرات نہ کرسکے انتظامیہ ہسپتال میں ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن اسٹاف کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ آئندہ ایسا کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!