ڈی آئی جی ہزارہ رینج میرویس نیاز آسمانی بجلی سے جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین کے پاس پہنچ گئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن میر ویس نیاز نے ضلع تورغر کا دورہ کیا، ڈی پی او ضلع تورغر سید مختار شاہ نے ڈی آئی جی ہزارہ کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ضلعی پولیس تورغر کے دستہ نے ڈی آئی جی ہزارہ کو سلامی پیش کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے یادگار شہداء تورغر پولیس پر حاضری دی اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ڈی پی او ضلع تورغر نے تورغر میں جرائم کی شرح، پولیس کی کارکردگی اور جرائم کو کنڑول کرنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے حوا لے ڈی آئی جی ہزارہ ریجن تفصیلات بتائیں۔نو تعمیر چوکی تڑالہ میں CCTV کیمروں اور کنٹرول روم کا افتتاح بھی کیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ ضلع تورغر میں CCTV کیمروں کی تنصیب خوش آئند ہے جس سے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا اور مشکوک گاڑیوں، مشکوک اشخاص کی نقل و حرکت کا مکمل ریکارڈ رکھنا آسان ہو گا اور جرائم پر قابو پانے، تفتیش کے عمل میں بھی ان کیمروں سے مدد حاصل ہو سکے گئی۔انہوں نے کہا کہ تورغر ایک پر امن علاقہ ہے یہاں کے لوگ انتہائی ملنسار اور جرائم سے نفرت کرنے والے ہیں۔خوشی ہے کہ یہاں جرائم کی شرح انتہائی کم ہے۔ مقامی پولیس کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مسائل اور انکے حل کیلئے بھر پور انداز میں سرگرم عمل رہیں اور تھانہ، چوکی، پولیس کے دفاتر میں آنے والے سائلین کو قانونی مدد فراہم کرنے میں تاخیر ہرگز نہ کریں۔پولیس دفاتر، تھانوں، چوکیوں اور رہائشی بیرکوں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں، کروونا وائرس سے حفاظتی اقدامات کو نظر انداز ہرگز نہ کریں اورکروونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومت کی جانب سے حفاظتی احکامات پر خود بھی عمل پیرا رہیں اور لوگوں کو بھی ہردم اس کی تلقین کریں۔

بعد ازاں ڈی آئی جی ہزارڈی پی او تورغر اور اے سی تورغر اظہر ظہور کے ہمراہ تورغر کے علاقہ کنڑاں کا بھی دورہ کیا جہاں پر گذشتہ ہفتہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے آسمانی بجلی گرنے اور سیلابی ریلے سے بہہ کر شہید ہونے والے افرادجن میں مرد، خواتین اور بچے بھی شامل تھے ان کے لواحقین سے ملاقات کی تعزیت کی اور متاثرین کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی متاثرہ خاندانوں میں امدادی رقوم بھی تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ ہم لوگ آپ کے اس دکھ کی گھڑی میں آپ لوگو ں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور ہماری یہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر خاندان اور ہر شخص کو قدرتی آفات سے محفوظ رکھے اور جو اس واقعہ میں متاثر ہوئے ہیں انکو جوار رحمت عطا کرے۔ اس مشکل کی گھڑی میں ہم آپکے ساتھ ہیں اور ہم آپ کے پاس اسی لئے آئے ہیں کہ آپ کے مسائل سن سکیں اور انکو افسران بالا تک پہنچائیں اور آپ کے مسائل کا ممکنہ حل نکال سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سے جتنا بھی ہو سکا ہم آپکے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں اور جو ہمارے بس میں نہیں اس کے لئے بھی ہم افسران بالا سے بات چیت کر کے آپ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!