وفاقی کابینہ نے گیارہ لاکھ غیر قانونی مقیم افغانیوں کو بے دخل کرنے کی منظوری دیدی۔

وفاقی کابینہ نے سر کولیشن سمری کے ذریعے منظوری دی پہلے مرحلے میں غیر قانونی رہائشی اور ویزوں کی تجدید نہ کرانیوالوں کو نکالا جائیگا۔
دوسرے مرحلے میں افغان شہریت کے حامل اور تیسرے مرحلے میں پروف آف ریذیڈنٹس والوں کی بے دخلی ہوگی پلان تیار۔
اسلام آباد(وائس آف ہزارہ)ملک میں دہشتگردی، جرائم، ڈالر چینی اور کھاد کی سمگلنگ میں ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے نگراں حکومت نے 11لاکھ غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کو بے دخل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے بے دخلی کے پلان کی منظوری دیدی، وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی، پہلے مرحلے میں غیر قانونی طور پر مقیم اور ویزوں کی تجدید نہ کرانے والوں کو نکالا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں افغان شہریت اور تیسرے مرحلے میں پروف آف ریذیڈنس کا رڈ والوں کو نکالا جائے گا، وزارت داخلہ نے تمام سٹیک ہولڈرز بشمول افغان حکومت کی مشاورت سے پلان تیار کیا، غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری دہشتگردی، ڈالر چینی اور کھا دسمگلنگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!