ٹی ایم اے کاپرانی سبزی منڈی میں آپریشن۔ تیس گرفتار۔ پتھراؤ۔ غریبوں کالاکھوں کا سامان خراب کردیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ٹی ایم اے کاپرانی سبزی منڈی میں آپریشن۔ تیس گرفتار۔ پتھراؤ۔ غریبوں کالاکھوں کا سامان خراب کردیاگیا۔سبزی منڈی میں ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے کا آپریشن کا ڈرامہ لوگوں کی ریڑھیاں اور پھل سڑکوں پر گرادیئے۔ریڑھی بان زخمی تاجروں کا احتجاج انتظامیہ کے افسران نے بھاگ کے جان بچائی۔ گاڑی کا گھیراؤ۔ ضلعی انتظامیہ اور صوباہی حکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی۔آدھا گھنٹہ گاڑیوں میں محصور پولیس بھی انتظامیہ کی مدد کیلے نہیں۔تاجروں کے ساتھ توہین آمیز رویہ پختہ تجاوزات کیخلاف آپریشن پر افسران کے پر جلنے لگے۔ریڑھی بانوں اور تھڑا فروشوں کا شدید احتجاج لاک ڈاؤن اور بیروزگاری سے پریشان لوگوں سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا گیا ہے۔

گزشتہ روز ٹی ایم اے کے سٹاف کے ہمراہ اسسٹنٹ کمیشنر نے پرانی سبزی منڈی میں ریڑھی بانوں اور تھڑا فروشوں پر دھوا بول دیا اس دوران سبزیوں اورپھلوں کی ریڑھیوں کو الٹا دیاگیا۔ اور ریڑھی بانوں پر بد ترین تشدد کیاگیا۔دوکانوں کے باہر رکھاسامان ٹی ایم اے کے عملے نے اٹھااٹھا کر گاڑیوں میں پھینکنا شروع کردیا۔متاثرہ تاجروں نے شدید احتجاج کیا اور انتظامیہ کو جھولیاں اوٹھا کر بد دعاہیں دیتے رہے ہیں تاجروں کا کہنا تھا کے شہر کی دوگلیاں تک ٹی ایم اے نے بیچ دی ہیں اور نالوں پر تجاوزات کو بھی نشان لگا کر چھوڑ دیا گیا ہے شہر میں تجاوزات کے نام پر ڈرامہ بند ہونا چاہیے اور جھوٹی کارکردگی اور بوگس کارواہیوں سے صوبائی حکومت کو بد نام نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!