طوفانی بارش سے کیچڑ: ایبٹ آباد میں پیسکو کی بھرتیوں کیلئے ٹیسٹ دینے والے امیدوار پریشانی کا شکار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد پیسکو خیبر پختون خواہ میں بھرتیوں کیلئے ہونے والے امتحانی سنٹر میں سہولیات فقدان گراؤنڈ میں پانی اور کیچڑ کی وجہ سے سینکڑوں امیدواروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ امتحان میں حصہ لینے والے امیدواروں نے سہولیات کی عدم دستیابی پراحتجاج شروع کر دیا ہر طرف شور شرابہ اور ہلاگھلا مچ گیا۔ امیدواروں نے بائیکاٹ شروع کر دیا اور اسی دوران امتحان لینے والی انتظامیہ انہیں واپس لانے کیلئے سر توڑ کوشش اور دو گھنٹے کی تاخیر کے بعد امیدوار واپس امتحانی مرکز آئے۔ مری روڈ کالا پل کے نزدیک نجی سکول میں واپڈا خیبر پختون خواہ کی بھرتیوں کیلئے اتوار کے روز ٹیسٹ لیا جا رہا تھا۔رات کو ہونے والی طوفانی بارش کے بعدسینکڑوں امیدار جب امتحانی سنٹر پہنچے تو مذکورہ سکول کے گراؤنڈ میں میں پانی کھڑا اور کیچڑ کی وجہ سے ٹیسٹ دینا امیدوارں کیلئے مشکل ہو رہا تھا اور اس دوران امیدوار مشتعل ہو گئے اور نعرے بازی شروع کر دیاور امتحانی سنٹر مچھلی بازار بن گیا ہر طرف شور شرابہ سینکڑوں امیدواروں سہولیات فقدان پر امتحان کا بائیکاٹ کر شروع کر دیاہے امتحانی عملہ انہیں منانے اور امتحان شروع کروانے کی سرتوڑ کوشش کرتے رہے اور اسی اثناء میں پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ آئی اور مری روڈ پر احتجاج کرنے والے امیدواروں کو واپس امتحانی سنٹر لے گئے دو گھنٹے سے زائد مذکرات کے بعد دوبارہ ٹیسٹ کیلئے امتحانی سنٹر واپس گئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!