غریب محنت کشوں پر اندھادھند فائرنگ اور تشدد۔پولیس ملزمان کیخلاف کارروائی سے گریزاں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)غریب محنت کشوں پر اندھادھند فائرنگ اور تشدد۔پولیس ملزمان کیخلاف کارروائی سے گریزاں۔متاثرہ نوجوانوں کا ڈی پی او سے کارروائی کا مطالبہ۔ اس ضمن میں پولیس چوکی کوٹھیالہ کی حدود میں واقع گاؤں داخلی کوٹھیالہ کے رہائشی پذیر زاہد ولد منیر اعوان، فیضان ولد بابو وزیر غریب لوگ ہیں اورمحنت مزدوری کرتے ہیں۔ روز زاہد اور فیضان نے پولیس میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ موٹرسائیکل پر اپنے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگا کر بیٹھے ملزمان نعمان عرف نومی، خرم ولد چن زیب پسران جہانزیب نے انہیں روک لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے فائرنگ بھی کی اور فرار ہوگئے۔ جس کی رپورٹ ہم نے پولیس چوکی کوٹھیالہ میں کی۔ لیکن پولیس چوکی کوٹھیالہ کے انچارج نے بااثر افراد کیخلاف کارروائی سے صاف انکار کردیا۔ موصوف نے محنت کشوں کو حوالات میں بند کررکھا ہے اور ان پر زبردستی راضی نامہ کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔
زاہد اور فیضان کے لواحقین نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایاکہ ماضی میں بھی یہ لوگ ہمارے ساتھ زیادتیاں کرتے چلے آئے ہیں۔ پولیس ان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی۔ ہماری ڈی پی او اور ڈی آئی جی سے اپیل ہے کہ ہمیں تحفظ فراہم کیاجائے اور ملزمان کیخلاف کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!