نالائق طلباء و طالبات کیلئے بری خبر:پاسنگ مارکس بڑھا دیئے گئے۔

یکساں رزلٹ کارڈ متعارف امتحانی شیڈول مئی، جون اور مسلم طلبہ کیلئے مطالعہ قرآن لازمی کرنے کا فیصلہ۔
کمیٹی فار چیئر مینز کے 2 روزہ اجلاس میں 21 نکاتی ایجنڈے پر غور بلوچستان انٹر بورڈ سپورٹس کمیٹی کا چیئر مین نامزد۔
اسلام آباد(وائس آف ہزارہ) ملک بھر کے تعلیمی بورڈ میں پاسنگ مارکس کم از کم 40 کرنے اور یکساں رزلٹ کارڈ متعارف کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ملک کے تعلیمی بورڈز کی کمیٹی فار چیئر مینز کا 2 روزہ اجلاس ہوا جس میں 21 نکاتی ایجنڈے پر غور اور اہم امور پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں کمیٹی نے پاسنگ مارکس کم از کم 40 فیصد کرنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے مسلم طلبہ کے لئے مطالعہ قرآن لازمی قرار دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ بورڈز کے چیر مینز نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ پورے ملک میں یکساں رزلٹ کارڈ متعارف کیا جائے گا اور امتحانی شیڈول مارچ اپریل کے بجائے مئی اور جون میں کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں رواں سال کیلئے انٹر بورڈ سپورٹس کمیٹی کے چیئر مین کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور بلوچستان بورڈ رواں سال انٹر بورڈ سپورٹس کمیٹی کا چیئر مین ہوگا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!