ایم این اے صالح محمد تحریک انقلاب صوبہ ہزارہ کراچی کے وفد کو ٹائم دیکرغائب۔اراکین کا احتجاج۔

مانسہرہ (وائس آف ہزارہ) ایم این اے صالح محمد خان تحریک انقلاب صوبہ ہزارہ کے وفد کو ملاقات کا وقت دے کر غائب کراچی سمیت ہزارہ ڈویژن سے انہیں وفد کے اراکین سراپا احتجاج ایم این اے کے خلاف شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے موصوف کے اپنے جنبے کے کئی سرکردہ افراد نے علیحدگی کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سیاسی و سماجی شخصیت محمد طاہر خان سواتی نے تحریک انقلاب صوبہ ہزارہ کے وفد سے ملاقات کا وقت لیا جو موصوف ایم این اے کے سیکرٹری نے اتوار دن ساڑھے 10 بجے کا سرکٹ ہاؤس مانسہرہ کا وقت دے دیا جب صوبہ وفد جن میں وسیم احمد ترک کراچی خورشید آف جرید، طاہرالخیل سواتی وزیر محمد خان شمدھڑہ اوگی حال کراچی، طاہر خان سواتی اوگی چھجڑ بالا ثاقب خان سواتی عمیر خان سواتی، عدیل خان سواتی و دیگر وہاں پر پہنچے اور ایم این اے صالح محمد خان کے سیکرٹری کو فون کیا تو انہوں نے کہا کہ ایم این اے صاحب شدید بیمار ہو گئے ہیں اور وہ ایبٹ آباد میں کسی ہسپتال میں داخل ہیں جس پر وفد کے اراکین نے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ہسپتال کا نام پوچھا کہ ہم ان کی تیمارداری کرنے چلے جاتے ہیں جو ان کے سیکرٹری نے نہیں بتایا۔

وفد کے ترجمان وزیر محمد نے بتایا کہ کچھ دیر بعد ہمیں پتہ چلا کہ موصوف ایم این اے ٹاؤن شپ مانسہرہ میں ایک افتتاح کر رہا ہے اور سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر بھی دیکھی گئی جس پر ہمیں شدید غصہ آیا کہ ایک عوامی نمائندہ اس قدر جھوٹ بول سکتا ہے ہم کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں سے اپنا روپیہ اور وقت ضائع کرکے ان سے ملاقات کیلئے آئے اور انہوں نے جھوٹ بول کر ہم سے ملاقات نہیں کی ہمیں بہت افسوس ہوا انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن میں موصوف کی ہر فورم پر حمایت کی اور کراچی سے سینکڑوں لوگوں کو اپنے خرچے پر ووٹ پول کروانے کیلئے یہاں لائے مگر انہوں نے ہم سے ملاقات نہیں کی ہم آئندہ کا لائحہ عمل تیار کریں گے اور اپنے جنبے سواتی اس سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہیں اور آئندہ ہر فورم پر موصوف کی مخالفت کرتے ہوئے لوگوں کو ان کے قول و فعل میں تضاد اور جھوٹ کی سیاست کا پول کھولیں گے تاکہ آئندہ ایسے جھوٹے لوگ منتخب نہ ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!