قلندرآباد میں مضر صحت گوشت اور کوکنگ آئل سے کباب کی تیارکرنیوالوں کیخلاف کارروائی۔

قلندرآباد(وائس آف ہزارہ)قلندرآباد میں مضر صحت گوشت اور کوکنگ آئل سے کباب کی تیاری کا انکشاف۔ حلال فوڈ اتھارٹی کی کارروائی۔قلندرآباد میں گزشتہ روز فوڈ سیفٹی کے ایڈیشنل اے ڈی ڈاکٹر رخسار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دبنگ کاروائیوں کے دوران قلندرآباد میں گندگی اور مضرصحت گوشت رکھنے پرکئی کباب فروشوں کے گوادم سیل کرتے ہوئے نوٹس جاری کیئے اور مضرصحت گوشت اور کوکنگ آئل کو تلف کیا۔متعدد کو وارننگ جاری کر دی۔اس موقع پر اہلیان علاقہ نے ڈاکٹر رخسار کو بریف کرتے ہوئے کہا کہ قلندرآباد میں کوئی سلاٹرہا ؤس نہیں جس کی وجہ سے لوگ اپنی اپنی جگہ جانوروں کو ذبح کرتے ہیں اور وٹنری کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ میں پرائیوٹ جگہ جا کر گوشت پر سٹیمپ نہیں لگا سکتا جس پر ڈاکٹر رخسار نے انکی بات احکام بالا تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!