ایبٹ آباد:جنگل سے انسانی اعضا اور کپڑے برآمد۔

تناول(جہانگیر شاہ)تھانہ شیروان کی پولیس چوکی کوٹھیالہ کی حدود پنیالی سے ملحقہ جنگل سے انسانی اعضا اور کپڑے برآمد انچارج پولیس چوکی کوٹھیالہ نے انسانی اعضا اور کپڑے قبضہ پولیس کرکے لیبارٹری بھجوا دیئے یاد رہے کہ ایک ماہ قبل پولیس چوکی کوٹھیالہ کی حدود پنیالی سے عقیل احمد ولد نیک محمد جو کہ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا جس کی گمشدگی کی رپورٹ بھی چوکی کوٹھیالہ میں درج ہے انچارج چوکی کوٹھیالہ اے ایس آئی سیف الرحمن نے شک کی بنا پر عقیل احمد کے ورثاہ کے نمونے بھی ڈی این اے کے لیئے لیبارٹری بھجوا دیئے ہیں انچارج چوکی کوٹھیالہ نے سارا معاملہ افسران بالا کے گوش گزار کردیا ہے ہے۔

جس پر پولیس کے اعلی افسران ڈی پی او ایبٹ آباد ایس پی ہیڈ کواٹر اور ڈی ایس پی کینٹ نے اعلی سطعی تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جنہوں نے معاملے کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے معاملے کی مختلف زاویوں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ایس ایچ او شیروان مشتاق تنولی اور اے ایس آئی سیف الرحمن از خود معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں تاہم ابھی اس حوالے سے کوئی بھی حتمی رائے قائم کرنا قبل ازوقت ہے اصل حقائق ڈاکٹری میڈیکل رپورٹ اور ڈی این اے کی رپورٹ کے بعد ہی منظر عام پر آسکیں گے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!