رمضان میں گیس فراہمی کیلئے سوئی گیس کا ہم اقدامات کا اعلان۔

سوئی نادرن نے صارفین سے سحر و افطار کے وقت گیس کے ضیاع روکنے کی اپیل کردی ماہ مقدس میں گھریلو صارفین کیلئے بلا تعطل سوئی گیس فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
اسلام آباد (وائس آف ہزارہ) رمضان میں بلا تعطل گیس فراہمی کیلئے سوئی ناردرن کی جانب سے اہم اقدامات کا اعلان، رمضان میں بلا تطل گیس فراہمی کیلئے سوئی ناردرن کیجانب سے اہم اقدامات کا اعلان۔ سوئی ناردرن گیس رمضان المبارک میں گھر یلو صارفین کیلئے بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنائے گی اس حوالے سے سحر و افطار کے اوقات میں فل پریشر کے ساتھ گیس سپلائی کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ سوئی ناردرن گیس کے ترجمان کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے خصوصا رات 2: 30 سے صبح 6 اور شام 4 سے رات 9 بجے تک بلاتعطل اور پریشر کے ساتھ گیس فراہمی یقینی بنائی جائے گی تاہم ان اوقات کے علاوہ بھی گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔ سوئی ناردرن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ سحر و افطار کے اوقات میں گیس پریشر کے مسائل کو فوری حل کرنے کیلئے مانیٹرنگ ٹیمز تشکیل دیے جانے کے علاوہ شکایات کے فوری حل کیلئے کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔ سوئی ناردرن کی جانب سے صارفین سے سحر و افطار کے اوقات میں گیس کے ضیاع کو روکنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!