سپلائی میں جھگڑے کے دوران نوجوان گولی لگنے سے زخمی۔ پولیس نے پتھر کا مقدمہ بنادیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) سپلائی میں جھگڑے کے دوران نوجوان گولی لگنے سے زخمی۔ پولیس نے پتھر کا مقدمہ بنادیا۔ اس ضمن میں جنجوعہ سٹریٹ،شالیمار کالونی سپلائی کے رہائشی نوجوان سعد بلال نے بتایاکہ چند روز قبل ایبٹ آباد میں رہائش پذیر چند اوباش نوجوانوں کیساتھ ان کی توں تکرار ہوئی۔ جس کے بعد پنجاب سے تعلق رکھنے والے پانچ چھ افراد نے سٹی سکول سیٹھی مسجد کے باہرمجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کرکے مجھے مارنے کی کوشش کی۔ تاہم گولی سر کوچھوتی ہوئی گزرگئی۔تاہم میں بال بال بچ گیا۔ جبکہ گولی لگنے سے سرسے خون نکلنا شروع ہوگیا۔ سعد بلال کے مطابق پولیس چوکی سپلائی میں رپورٹ درج کر وائی گئی۔ تاہم حملہ آورملزمان نے پولیس کیساتھ مک مکا کرلیا اور پولیس نے گولی کی بجائے پتھر سے زخمی ہونے کا کیس بنادیا۔ سعد بلال کے مطابق جب ملزمان نے فائرنگ کی تو بہت سے لوگ موقع پر موجود تھے اور گولیوں کے خالی خول بھی پولیس والے لیکر گئے۔ سعد بلال نے ڈی پی او ایبٹ آباد سے انصاف کا مطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!