ایبٹ آبادرشیدہ کٹھہ سے نامعلوم نوجوان کی ہاتھ بندی نعش برآمد۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ہزارہ میں قتل و غارت کا بازارگرم۔حویلیاں رشیدہ کٹھہ سے نوجوان کی ہاتھ بندی نعش برآمد،پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کرملزمان اور ورثاء کی تلاش شروع کردی، تھانہ حویلیاں کی حدود رشیدہ کھٹہ سے 30/35سالہ نامعلوم جوان کی مسخ شدہ نعش برآمد،پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ صبح تھانہ حویلیاں کے نواحی گاؤں رشیدہ کھٹہ کیمقامی آفراد نے تھانہ حویلیاں میں اطلاع دی کہ ویرانے میں کسی شخص کی نعش پڑی ہے جس پر ایس ایچ او کیڈٹ نذیر نے بمہ نفری موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور نعش قبضہ میں لے کر ٹائپ ڈی ہاسپٹل لائے اور پوسٹمارٹم کے بعد رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

رات گئے سابق ناظم سہراب احمد اور اہل محلہ کے تعاون سے غسل دینے کے بعد کفن وغیرہ ڈال کر نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد حویلیاں ریلوے اسٹیشن کے قریب قبرستان میں دفن کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!