پولیس اہلکار محکمہ صحت کے عملہ کے تعاون سے مسافروں کی سکرینگ کے عمل کو یقینی بنائیں: قاضی جمیل الرحمن۔

ایبٹ آباد:ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن قاضی جمیل الرحمن نے ڈی پی او ایبٹ آباد جاوید اقبال کے ہمراہ کرونا وائرس کے انسدادی عوامل کے جائزہ کیلئے ضلع ایبٹ آباد کی مختلف پولیس پوسٹوں کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے پولیس سیکیورٹی، گاڑیوں کی چیکنگ اور کرونا وائرس کے انسداد کے لئے لوگوں کی سکرینگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ ڈی پی او ایبٹ آباد جاوید اقبال نے ڈی آئی جی ہزارہ کو انسداد کرونا وائرس پولیس چیک پوسٹوں پر موجودہ صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی پلان، کرونا کیمپ اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کے حوالے سے آگاہ کیا جسکو ڈی آئی جی ہزارہ نے تسلی بخش قرار دیا۔

ڈی آئی جی ہزارہ نے کرونا وائرس کی انسداد کے لئے قائم کردہ پولیس چیک پوسٹوں پر تعینات پولیس افسران و جوانوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے مسافروں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں گاڑیوں کی چیکنگ بہتر انداز سے کریں، قانون کے مطابق مشتبہ افراد کی سرچنگ کریں، دوران چیکنگ کسی بھی مسافر کو بلاوجہ تنگ یا پریشان نہ کریں، دوسرے شہروں سے آنے والے لوگوں کی محکمہ صحت کے عملہ کی مدد سے سکرینگ کے عمل کو یقینی بنائیں۔ پولیس چیک پوسٹوں پر تعینات محکمہ صحت کے ملازمین نے محکمہ صحت کی جانب سے لگائے گئے کرونا کیمپ اور ان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ کو آگاہ گیا جس پر ڈی آئی جی ہزارہ نے ان کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ میں امید کرتا ہوں آپ لوگ ثابت قدم رہتے ہوئے محکمہ پولیس کے ساتھ ملکر کرونا وائرس کیخلاف جاری جنگ میں کامیابی حاصل کریں گئے اور اس وباء کے خلاف ہماری حکومت کی جانب سے کی گئی کوششوں کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے مثبت عمل دخل کو شامل رکھیں گئے کیوں کہ ہمیں متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے تب ہی ہم اس وائرس پر قابو پا سکتے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ بحیثیت پاکستانی ہم سب کا فرض ہے کہ اس وقت سمجھداری اور زمہ داری کا مظاہرہ کریں اس لئے عوام سے میری اپیل ہے کہ پولیس، انتظامیہ، محکمہ صحت اور دیگر متحرک محکموں سے بھرپور تعاون کریں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اپنا زیادہ وقت گھروں میں گزاریں کیوں کہ وہی ہمارے لئے محفوظ مقام ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!