وویمن اینڈچلڈرن ہسپتال ٹیوب ویل کی موٹرایک ہفتے سے خراب۔ مریض پانی خرید کر استعمال کرنے لگے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ/سردار فیضان)ضلع انتظامیہ سوتی رہی وویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال ٹیوب ویل کی موٹر خراب ہونے سے پانی کی سہولت سے محروم ہسپتال میں پانی نہیں اپنے مریض کو ایوب میڈیکل کمپلکس لے کر جاوُ ہسپتال میں موجود ڈاکٹرز کی انوکھی منطق مریض رولنے لگے کوئی پوچھنے والا نہیں،اس ضمن میں زرائع نے بتایا ایبٹ آباد شہر کی سب سے بڑی ڈی ایچ کیو ہسپتال کے زیر سایہ چلنے والی وویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کو پانی فراہم کرنے والے ٹیوب ویل کی پانی کی موٹر کئی دنوں سے خراب ہیں جس کے باعث ہسپتال میں پانی کی کوئی سہولت موجود نہ ہونے کے باعث مریضوں اور سٹاف کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ہسپتال میں اتنا پانی نہیں کہ ہسپتال انتظامیہ آپریشن میں استعمال ہونے والے سرجیکل سامان کو صاف کیا جا سکے ہسپتال سے ملحقہ کالونی کے رہائشیوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے مگر ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ صرف فوٹو سیشن تک محدود ہونے کے ساتھ ساتھ دفاتر تک محدود ہے۔

کسی کو کوئی خیال نہیں وویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کی کام چور ڈاکٹر بھی پانی کو آڑ بنا کر اپنی ڈیوٹی نہیں سر انجام دے رہے اور مریضوں کو صرف اس بنا پر ایوب میڈیکل کمپلیکس کے چکر لگائے جاتے ہیں کے ہسپتال میں پانی موجود نہیں ہسپتال ایم ایس کے مطابق ٹیوب ویل کی موٹر خراب ہونے کے باعث پانی کی قلت ہے مگر ہم نے اس قلت کو پورا کرنے کے لئے ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی مدد سے دو پانی کے ٹینکر منگوائے گئے ہیں جس کے بعد ہسپتال میں پانی موجود ہے عوامی حلقوں نے صحت و تبدیلی کے اعلی افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا ہسپتال میں موجود ٹیوب ویل کو فل فور ٹھیک کیا جائے تاکہ ہسپتال میں پانی کی قلت کو پورا کیا جا سکے اور ڈی سی ایبٹ آباد بھی اپنے دفاتر سے باہر آ کر عوامی مسائل کو سمجھنے اور ان کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!