غیر قانونی مقیم دس لاکھ سے زائد افغان شہریوں کی نشاندہی۔

افغان پناہ گزینوں کے پاس کوئی شناخت نہیں 4 لاکھ غیر قانونی طور پر خیبر پختونخوا میں مقیم۔
17 لاکھ افغانیوں کی تصدیق کا عمل جاری بلوچستان میں 3 لاکھ رہائش پذیر ہیں، سرکاری اعداد و شمار میں انکشاف۔
اسلام آباد (وائس آف ہزارہ)پاکستان کے معتبر اداروں نے غیر قانونی طور پر مقیم دس لاکھ سے زائد افغان شہریوں کی نشاندہی کر لی۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں دس لاکھ افغان پناہ گزین کے پاس کوئی شناخت نہیں، سرکاری اعداد وشمار کے مطابق یہ پناہ گزین پچھلے پانچ سال میں پاکستان میں غیر قانونی طور پر داخل ہوئے اور ملک کے طول و عرض میں مقیم ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ ملک میں چالیس لاکھ افغان شہری مقیم ہیں، تیرا لاکھ رجسٹرڈ افغان پناہ گزین ہیں، دس لاکھ کے پاس کوئی شناخت نہیں اور سترہ لاکھ افغان شہریوں کی شناختی دستاویزات کی تصدیق کی جارہی ہے، یہ افغان شہری ملک کے 32 مختلف اضلاع کے دور دراز علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم ہو چکے ہیں اور وہاں پر زیادہ تر اپنا چھوٹا کاروبار کر رہے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار سے انکشاف ہوتا ہے کہ تین لاکھ غیر قانونی افغان شہری بلوچستان کے سات اضلاع میں رہائش پذیر ہیں۔ چار لاکھ افغان شہری خیبر پختونخواہ کے 17 اضلاع میں غیر قانونی بستیوں میں مقیم ہیں، حاصل سرکاری اعداد و شمار سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ ایک لاکھ پچاس ہزار افغان شہری سندھ کے چار اضلاع میں غیر قانونی موجود میں ہیں۔ اعداد و شمار سے انکشاف ہوتا ہے کہ ایک لاکھ افغان شہری پنجاب کے مختلف شہروں میں غیر قانونی مقیم ہیں۔ وزارت داخلہ کے اعلی حکام کے مطابق تیس فیصد افغان شہری بغیر شناخت کے پچھلے دو سال میں پاکستان آئے ہیں۔ ان میں زیادہ تر بلوچستان کے دور درازعلاقوں میں مقیم ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!