موت کا فرشتہ نوجوان کو پہاڑ پر لے گیا۔ کئی روز بعد لاش برآمد۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)کہتے ہیں کہ موت کا وقت مقرر ہے۔ جب دنیا سے انسان کا رزق ختم ہو جاتا ہے تو ایک لمحے کی بھی دیر نہیں ہوتی۔ جس جگہ پرحضرت عزرائیل انسان کی روح قبض کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے حکم پر ایک لمحے کی بھی دیر نہیں ہوتی اور انسان خود بخود اس جگہ پر پہنچ جاتا ہے۔ ایسا ہی کچھ اسلام آباد کے رہائشی سعد صدیق کیساتھ بھی ہوا۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد کا رہائشی نوجوان سعد صدیق چند روز قبل گلیات ڈونگاگلی ٹریک کے قریبسیر و تفریح کے دوران سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گرا۔ کئی روز تک اس کی لاش کھائی میں پڑی رہی۔ مقامی لوگوں نے لاش دیکھی تو پولیس کو اطلاع دی۔ جس کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے کئی گھنٹوں کے طویل آپریشن کے بعد لاش کو نکال کرپوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!