ایبٹ آبادمیں ڈاکو راج قائم: ابرارخان کے گھر میں ڈکیتی کے دوران چودہ لاکھ نقدی اور زیورات لوٹ لئے گئے۔ایس ایچ اولائن حاضر۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)شہر میں ڈکیتیوں کا سلسلہ نہ رک سکا شہر بھر میں ایک کے بعد ایک ڈکیتیوں کا سلسلہ جاری عوام میں خوف و ہراس پولیس ڈاکوؤں کو لگام دینے میں مکمل ناکام اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ ایبٹ آباد شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ ایک سال سے وقفے وقفے سے ڈکیتیوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں نامعلوم ڈکیت گروہ ایبٹ آباد شہر کے پوش علاقوں سے نامی گرامی شخصیات کے گھروں میں ڈکیتی کی واردات کرکے باآسانی فرار ہو جاتے ہیں گزشتہ روز تھانہ نواں شہر کی حدود چھونا میں پانچ نامعلوم ڈاکو ابرار خان نامی شخص کے گھر میں جا گھسے اور گھر میں موجود اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال 14 لاکھ روپے کیش اور بارہ تولے سونا لے کر باآسانی موقع سے فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او نواشہر پرویز خان موقع پر پہنچ گئے اور تمام تر ثبوت اکٹھا کرنے کے بعد نامعلوم ڈکیتوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ایبٹ آباد شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں درجنوں ڈکیتی کی وارداتیں سرانجام دی جا چکی ہے جن میں بڑے بڑے نامی گرامی شخصیات کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر لوٹا گیا ایبٹ آباد پولیس ڈاکوؤں کو مکمل طور پر پکڑنے میں ناکام ہے جس سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہے شہریوں نے آئی جی خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا ایبٹ آباد جیسے پر امن شہر میں پولیس کی نفری کو بڑھا کر پولیس اہلکاروں کا قبلہ درست کیا جائے تاکہ ایبٹ آباد کی عوام آئے روز ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں سے بآسانی بچ سکے۔

ایس ایچ او تھانہ نواں شہر پرویز خان کو لائن حاضر کر دیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد پولیس میں تبدلوں کا سلسلہ شروع تھانہ نواں شہر سمیت پولیس لائن ایبٹ میں بڑے تبادلے، زرائع کے مطابق ایبٹ آباد تھانہ نواں شہر کی حدود میں بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد دی پی او ایبٹ آباد نے ایس ایچ او تھانہ نواں شہر پرویز خان کو لائن حاضر کر کے سید فیصل شاہ کو ایس ایچ او نواں شہر تعینات کر دیا گیا اسی طرح پولیس لائن ایبٹ آباد میں موجود انسپکٹر محمد جاوید کو کمپلینٹ سیل سے تبدیل کرکے انویسٹی گیشن ونگ ایبٹ آباد،انسپیکٹر عارف تنولی کو پولیس لائن ایبٹ آباد سے اور ای پولیس لائن،جبکہ اے ایس آئی مظہر روُف کو پولیس لائن سے ایبٹ آباد انویسٹی گیشن ونگ تعینات کرکے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا آئندہ چند دنوں میں بھی ایبٹ آباد پولیس میں بڑے تبادلوں کا سلسلہ شروع ہو گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!