جعلی نوٹوں پر خریداری کرنیوالا عبدالقادرانیس ہزار کے جعلی نوٹوں سمیت گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)شہر کی معروف اور مصروف ترین لنک روڈ پر تاجرون کو جعلی کرنسی کے بدلے اشیاء خرید کر چونا لگانے والا نوجوان تھانہ کینٹ کے اے ایس آئی عبدالوحید قریشی نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر مقدمہ درج تفتیش شروع اہم انکشافات متوقع،اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع مصروف ترین کاروباری لنک روڈ پر صوبن گلی کا رہائشی عبدالقادر ولد غلام حیدر مختلف تاجروں کو ایک ہزار ایک ہزار کے نوٹوں کے بدلے مختلف اشیاء خرید کر انہیں چونا لگاتا رہا۔

اسی دوران وہ لنک روڈ پر ہی واقع دبئی فاسٹ فوڈ پر اپنے دوست کے ہمراہ آیا اور وہاں سے جعلی نوٹ کے ایوز دو عدد برگر خرید کر چلا گیا جس پر فاسٹ فوڈ کے مالک نے نوٹ چیک کیا تو وہ جعلی نکالا جس پر اس کے ساتھ آئے دوست ٹریس کیا تو اس نے جعلی نوٹوں کے حوالے سے لاعلمی اظہار لیا اور عبدالقادر کو گرفتار کروانے کی یقین دہانی کروائی جس پر گزشتہ روز عبدالقادر کی لنک روڈ پر موجودگی کی اطلاع کینٹ پولیس کے اے ایس آئی عبدالوحید قریشی کو دی تو اے ایس آئی عبدالوحید قریشی نے نفری کے ہمراہ لنک روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالقادر ولد غلام حیدر ساکنہ صوبن گلی کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے آٹھ ہزار روپے کے جعلی نوٹ برآمد کر لیے ملزم کی گرفتاری کے بعد لنک روڈ کے مختلف متاثرہ تاجروں نے کینٹ پولیس سے رابطہ کر کے ملزم کی جانب سے دیے گئے19 ہزار 8 روپے کی رقم پولیس کے حوالے کر دی جسکے بعد کینٹ پولیس نے ملزم کے خلاف زیرِ دفعہ 489 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی جس سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!