سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنیوالوں کی نگرانی شروع۔

انتظا میہ،حساس اداروں اور شخصیات کیخلاف مہم چلانے والے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے اکاؤنٹس کا ڈیٹا مرتب۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)سوشل میڈیا پر سر گرم عمل اور غلط بیانی کرنے والوں کی نگرانی شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مختلف وفاقی حساس ادارے سوشل میڈیا پر حکومتی اداروں کے خلاف سرگرم عمل سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور دیگر افراد کی نگرانی کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے بعض کارکنوں کی جانب سے حکومتی اداروں اور بعض اہم شخصیات کے خلاف مسلسل غلط بیانی کی جارہی ہیں۔ سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے علاوہ مختلف سرکاری ملازمین بھی سوشل میڈیا پر حکومت اور اداروں کیخلاف غلط پروپیگنڈے کر رہے ہیں جس کے باعث ایسے ملازمین کی نگرانی بھی مسلسل کی جارہی ہیں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے مشروط طور پر سرکاری ملازمین کے لئے سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے بعض پابندیاں بھی عائد کی تھی تاہم سرکاری ملازمین صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر عمل درآمد نہیں کر رہے ہیں جس کے باعث ایسے سرکاری ملازمین کے خلاف بھی تادیبی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!