ایبٹ آباد‘معمولی تنازعہ پر ظالموں نے جوان بہن بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ملزمان فرار۔

حویلیاں (وائس آف ہزارہ) معمولی تنازعہ پر ظالموں نے جوان بہن بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ملزمان فرار۔ پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام۔اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ تھانہ حویلیاں کی حدود میں واقع گاؤں چٹ پڑی میں عورتوں کی تلخ کلامی کے بعد گھر میں گھس کر دوسگے بہن بھائیوں کو قتل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گاؤں کوٹلہ کے رہائشی خالداوراسکے بھائی سلیم پسران جبار گھریلو جھگڑے کے بعد گاؤں کوٹلہ چٹ پڑی میں گھر میں گھس گئے اور محمد اویس ولد محمد سلیمان اور ناہیدہ بی بی دخترسلیمان کوفائرنگ کرکے بیدردی سے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ورثاء کے مطابق ملزمان ہمیں قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔ یہ لوگ سینہ زوری، غنڈہ گردی اور بدمعاشوں سے تعلقات رکھتے ہیں۔ ہم غریب لوگ ہیں۔ پولیس افسران ہمیں تحفظ فراہم کریں۔اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایاجائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!