نئی قانون سازی: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنیوالے عیدجیل میں گزارینگے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)نئی ناقص پالیسی سیکڑوں افراد عید جیل میں گزاریں گے جس سے منفی اثرات مرتب ہوں گے صدر پشاور ہائیکورٹ بینچ ایبٹ آباد بار سردار عبدالرؤف ایڈووکیٹ اور معروف قانون دان سردار حسیب عباسی ایڈووکیٹ نے کہا کہ مجسٹریٹ آن ڈیوٹی کو رجسٹرار ہائی سیشن جج صاحبان نے بھی کہا کہ معمولی جرم جس میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کوورنا SOP کی خلاف ورزی چھوٹے پیمانے پر تاجر دوکاندار اور دیگر معمولی نوعیت کے مقدمات پر لوگوں کو ضمانت پر رہا کیا جائے تاکہ وہ عیدالفطر اپنے پیاروں کے ساتھ کرسکیں جنھوں نے کوئی سنگین جرم نہیں کئے مگر مجسٹریٹ آن ڈیوٹی کہتے ہیں کہ ایسی کوئی پالیسی نہیں کہ ھم انکو فوری ضمانت دیں نہ ھم کسی کی ضمانت لے سکتے ہیں اور نہ سن سکتے ہیں جس پر سردار عبدالروف ایڈووکیٹ سردار حسیب عباسی ایڈووکیٹ کا مطالبہ تھا کہ حکومت کو ریویو کرکے نء پالیسی دے کر مجسٹریٹ صاحبان کو ہدایت کی جائے کہ وہ معمولی جرائم والے دیہاڑی دار افراد کو ضمانت پر رہا کریں بصورت دیگر نفرت پھیلا کر ملک انارکی کی طرف جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!