لوئر تناول قبضہ مافیا کا راج شیروان میں بااثر اشخاص نے ڈسٹرکٹ کونسل کے راستے پر قبضہ کرکے مکانات کی تعمیرات شروع کردیں۔

تناول(وائس آف ہزارہ)لوئر تناول قبضہ مافیا کا راج شیروان میں بااثر اشخاص نے ڈسٹرکٹ کونسل کے راستے پر قبضہ کرکے مکانات کی تعمیرات شروع کردیں۔اہلیان علاقہ سراپا احتجاج ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ٹھورہ شیروان کے رہائشی کی درخواست پر تعمیرات پر عارضی حکم امتناعی جاری کردیا کرتیہوئے اسسٹنٹ کمشنر اور اسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو فی الفور تجاوزات کی نشاندھی کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق لوئر تناول شیروان میں قبضہ مافیا کاراج با اثر اشخاص نے سرکاری راستے پر قبضہ کرکے مکانات کی تعمیرات شروع کردی۔

اس ضمن ذرائع نے وائس آف ھزارہ کو بتایا کہ شیروان کے علاقہ ٹھورہ کے رہائشی ملک محمد عمر و معززین علاقہ نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ انکے گاؤں میں بااثر افراد ڈسٹرکٹ کونسل کے راستے پر قابض ہو کر عمارت تعمیر کر رہے ہیں جس سے نہ صرف عوامی راستہ تنگ ہوگا بلکہ نقص امن کا بھی شدیدخطرہ ہیجس پرڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تعمیرات پر عارضی حکم امتناعی جاری کرتیہوئے اسسٹنٹ کمشنر اور اسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو فی الفور تجاوزات کی نشاندھی کا حکم دے دیامتاثرہ اہلیان علاقہ نے وزیراعلی ڈی سی ایبٹ آباد ڈی پی او ایبٹ آباد ڈی آئی جی ھزارہ اور وزیراعلی خیبر پختونخواہ چیف جسٹس آف سپریم کورٹ چیف آف آرمی سٹاف اور وزیراعظم پاکستان سے بااثر اشخاص کے خلاف سخت نوٹس لے کر عوامی راستہ واگزار کروائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!