نشے کیلئے پیسے نہ ملنے پر منشیات کے عادی شخص نے گاڑی کی بیٹری چوری کرلی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ کینٹ کی حدود ضلع ناظم دفتر پارکنگ سے بدنام زمانہ منشیات فروش تاریں کاٹ کر سوزکی گاڑی کی بیٹری لے اڑے تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج تفتیش شروع،اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ بگنوتر کا رہائشی نوجوان محمد ذیشان ولد محمد رمضان اپنی سوزکی گاڑی ضلع ناظم دفتر کی پارکنگ میں کھڑی کر کے سیشن کورٹ میں گیا ہوا تھا جب دن دو بجے کے قریب واپس آ کر گاڑی سٹارٹ کی تو گاڑی سٹارٹ نہیں ہوئی جس پر ذیشان نے گاڑی کی بیٹری چیک کی تو بیٹر گاڑی میں موجود نہیں تھی۔

اسی دوران پتہ براری کرنے پر زرائع نے بتایا کہ نواں شہر لکھ پتی چوک کا رہائشی بدنامِ زمانہ منشیات فروش سردار لیاقت ولد نامعلوم اس وقت پارکنگ میں موجود تھا لیاقت کے خلاف پہلے بھی تھانہ نواں شہر میں منشیات سمیت چوری کے مقدمات درج ہیں گاڑی کی تاریں کاٹ کر بیٹری لے اڑا ہے جس پر متاثرہ نوجوان کی جانب سے ملزم لیاقت کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی واضع رہے کہ ایسے ناسور اپنی منشیات کے نشے کو پورا کرنے کے لیے اسطرح کی حرکتیں کرتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!