ڈاکوؤں کا دورکنی گروہ پولیس نے گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کرلیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ڈونگاگلی پولیس کی کاروائی دو رکنی بین الصوبائی ڈکیت گروہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے مال مسروقہ، اسلحہ برآمد گرفتار شدہ ملزمان ہریپور، ٹیکسلا پولیس کو بھی ڈکیتی کی مختلف کاروائیوں میں مطلوب۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈونگاگلی پولیس نے ایس ایچ او علی خان کی زیر قیادت ایک کاروائی کے دوران دو افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جن میں نوید ولد سلیمان اور ابرار ولد گلفراز ساکنان مکول پائیں شامل ہیں ملزمان کے قبضے سے 30 ہزار روپے نقد کے علاوہ چھینے گئے 2 عدد قیمتی موبائل فون، گھڑی اور 02 عدد پستول بھی شامل ہے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے تھانہ ناڑہ کی حدود میں دو ڈکیتیوں کے علاوہ ضلع ہریپور اور صوبہ پنجاب کے ضلع ٹیکسلا میں بھی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے اور گزشتہ ماہ کسالہ روڈ پر کیری ڈبہ پر فائرنگ کا بھی اعتراف کیا ہے۔ جبکہ گرفتار ملزمان میں سے ملزم نوید ولد سلیمان تھانہ ڈونگاگلی کو سال 2019 کے 9B,CNSA، 15AA,KPK کے مقدمہ میں بھی مطلوب تھا اہلیان علاقہ اور افسران بالا نے ڈونگاگلی پولیس کی زبردست کاروائی کو سراہا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!