ایوب میڈیکل کالج کے سابق پروفیسر ڈاکٹرحسن شہزاد کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔

ایبٹ آباد ایوب میڈیکل کالج کے سابق ایسو ایٹ پروفیسر ڈاکٹر حسن شہزاد شہید ہو گئے ہیں جن کی نماز جنازہ ایبٹ آباد جھنگی میں ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں ڈاکٹرز سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور بعد ازاں انہیں جھنگی کے قبرستان میں سپرد خاک کرد یا گیا مرحوم گذشتہ چند دو ہفتوں سے کورونا وائرس میں مبتلا تھے اور ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر اورآج شام گئے خالق حقیقی سے جا ملے مرحوم ڈاکٹر حسن شہزاد کے بھائی ڈاکٹر فواد سمیت دیگر اہلخانہ بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تاہم وہ صحت یاب ہو گئے ہیں اور مرحوم ڈاکٹرحسن شہزاد جانبر نہ ہو سکے مرحوم انتہائی خوش اخلاق، ملنسار اور ہنس مکھ طبعیت کے مالک تھے اور ایک عرصہ تک ایوب میڈیکل کالج میں درس و تدریس سے وابستہ رہے اور ہزاروں شاگرد پیدا کیے صوبہ خیبر پختونخواہ میں اب تک کورونا وائرس سے جاں 30 ڈاکٹرز شہید ہو چکے ہیں جبکہ طبی عملے دیگر درجنوں افراد بھی اس مہلک مرض سے شہید ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس سے خیبر پختونخواہ میں ایک اور ڈاکٹر شہید ڈاکٹر پروفیسر ڈاکٹر حسن شہزاد ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں سابقہ میڈیسن ڈپارٹمنٹ کے سابق ایسو ایٹ پروفیسر پروفیسر تھے پروفیسر ڈاکٹر حسن شہزاد دو ہفتوں سے زیادہ ہسپتال میں داخل تھے یاد رہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت نے تا حال کسی شہید ڈاکٹر یا شہید ہیلتھ ملازمین کو شہداء پیکیجنہیں دیا ہے اور نہ ہی ڈاکٹرز سمیت دیگر ہیلتھ ملازمین کو تا حال کورونا رسک الاونس دیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!