دبنگ ایس پی جمیل اخترتبدیل۔ اے ایس پی میرپوراویس شفیق کودوبارہ ایبٹ آبادتعینات کردیاگیا۔

ایبٹ آباد(وقاص باکسرسے)دبنگ ایس پی جمیل اخترتبدیل۔ اے ایس پی میرپوراویس شفیق کودوبارہ ایبٹ آبادتعینات کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق ایبٹ آبادپولیس افسران کے تبادلوں کاپہلا راؤنڈمکمل ہوگیا ہے۔ دبنگ ایس پی ہیڈکوارٹر جمیل اخترکو ٹینور مکمل ہونے سے قبل ہی مانسہرہ تبدیل کردیاگیاہے۔ ان کی جگہ اے ایس پی میرپور اویس شفیق کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دینے کے بعد تعینات کردیا گیاہے۔ ایس پی جمیل اختر نے اپنی مختصر تعیناتی کے دوران ایبٹ آباد میں بہترین فرائض منصبی سر انجام دیئے اور اپنی بہترین صلاحیتوں اور فرض شناسی کی بناء پر نہ صرف پولیس بلکہ عوام میں گہرے روابط پیدا کیئے اور جرائم پیشہ افراد اور پولیس میں موجود جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کی۔ایس پی جمیل اختر نے نہ صرف منشیات فروشوں کیخلاف سخت کارروائیاں کیں۔ بلکہ اپنے اعلیٰ اخلاق اورپیشہ ورانہ مہارت کی بدولت محکمہ پولیس کے وقار کو بھی بلند کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!