لوئرتناول ایبٹ آباد میں زونگ اور موبی لنک کی ناقص انٹرنیٹ سروس پر صارفین سراپااحتجاج۔

تناول(وائس آف ہزارہ)اندھیر نگری چوپٹ راج بھاری بھرکم کال اور نیٹ پیکجز کے باوجود بدیال کا زونگ اور جاز ٹاورصارفین کو سروس فراہم کرنے میں بری طرح ناکام زونگ اور جاز کے صارفین کو رابطوں میں شدید مشکلات کاسامنا عوامی حلقوں نے متعلقہ کمپنیوں اور ضلعی انتظامیہ سے سخت نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق زونگ اور جاز کا بدیال ٹاور صارفین کو سروس فراھم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں زونگ کی انٹرنیٹ سروس پچھلے تین دن سے بند ہے جبکہ کہ جاز کی انٹرنیٹ سروس 2 جی سے اوپر کام ہی نہیں کرتی ایک طرف تو گورنمنٹ آئن لائن ایجوکیشن کی بات کرتی ہے جبکہ دوسری طرف موبائل کمپنیاں صارفین کو سروس فراھم کرنے میں بھی بری طرح ناکام نظر آتی ہیں ایسے میں کس طرح آئن لائن ایجوکیشن کامیاب ہوگی صارفین بھاری بھرکم کال اور نیٹ پیکجز کرواتے ہیں سروس ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کے پیکجز بھی ضائع ہوتے ہیں بدیال اور ملحقہ علاقوں کے صارفین نے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں کمپنیوں کے خلاف نوٹس لیں اور زونگ اور جاز کمپنی کے ذمداران کو اس بات کاپابند کریں کہ وہ اپنی اپنی کمپنی کے ٹاور کو ٹھیک کریں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے اور اپنے پیاروں سے رابطوں میں آسانی پیدا ہوسکے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!